18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے عید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر ملک وقوم کو مبارکباد دی

Urdu News

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے عید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ کے مبارکبادی کے پیغام کا پورا متن حسب ذیل ہے۔

میں عید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر اپنے ملک کے عوام کو پرجوش مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ عید الاضحیٰ خدا کے تئیں پکی عقیدت، بے شمار رحم اور پیار کی ایک تقریب ہے جو خدا اپنی مخلوق کے لئے رکھتا ہے۔

ہمیں یہ تہوار قربانی اور ہم گزاری کی تاکید کے لئے تحریک دیتا ہے اور امن عام وبھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔

چونکہ ہندوستان اور دنیا کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے انتھک لڑائی لڑرہی ہے، لہٰذا ہم اس صورتحال میں اپنے سبھی روایتی تہواروں کو منانے کے لئے مجبور ہیں بہ دیگر صورت ہم بہت زیادہ فاتحانہ انداز میں گھر پر شان وشوکت سے مناتے تھے۔

ان حالات میں ہمیں اپنے سبھی تہواروں اور تقریبات کے دوران ماسک پہننے، فزیکل ڈسٹینسنگ یعنی دو گز کی دوری برقرار رکھنے اور ذاتی طور پر صفائی ستھرائی رکھنے کے حفاظتی پروٹوکولز پر سختی سے کاربند رہنا ہے۔

میری دعا ہے کہ یہ عیدالاضحیٰ ہماری زندگی، ملک اور پوری دنیا میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More