نئیدہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کے کنبے کے افراد نے آج 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے جن میں 5 لاکھ روپے کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے اور باقی 5 لاکھ روپے ایودھیا مندر کی تعمیر کے لئے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ کی اہلیہ محترمہ مپا ورپو اوشما نائیڈو نے اپنے کنبے اور اپنے بیٹے جناب ہرشا ، بہو محترمہ رادھا موپا ورپو ، بیٹی محترمہ دیپا وینکٹ ،داماد جناب وینکٹ امانی اور اپنے چاروں پوتوں کی طرف سے عطیہ دینے میں پہل کی ۔
محترمہ نائیڈو نے کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے پی ایم کئیر فنڈ میں 5 لاکھ روپے کا چیک بھیجا ہے اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں تعاون کی غرض سے شری رام جنم بھومی تیرتھ کیشترا ٹرسٹ کو بھی 5 لاکھ روپے کا چیک بھیجا ہے ۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بھومی پوجن کے ساتھ آج سے شروع ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے مارچ میں جناب نائیڈو نے پی ایم کئیر فنڈ میں ایک مہینے کی تنخواہ عطیہ میں دی تھی اور کووڈ -19 عالمی وبا سے نمٹنے کی کوششوں کے لئے ہرماہ اپنی تنخواہ کا 30 فیصد حصہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔