نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کو ممبئی میں باندرہ ری کلیمیشن سی لنک پرومنیڈ میں ہونے والی یوگا کے بین الاقوامی دن 2018 کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے جس کا انعقاد ممبئی کی ایک رضاکار تنظیم کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ یوگا انسانی صحت اور بہبود کے لئے ایک جامع طریقہ کار ہے، اقوام متحدہ نے 21 جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن قرار دیا ہے۔ 2015 میں 21 جون کو منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی یوم یوگا کے بعد سے یہ دن ہر سال دنیا کے بہت سے ملکوں میں منایا جارہا ہے جس میں یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی جاتی ہے۔