12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے دیہی ترقی کے ڈاکٹر ڈی راما نائیڈووگیان انسٹی ٹیوٹ کے طلبا کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

نئیدہلی: بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہمیںاپنے طلبا کو ہراعلیٰ تعلیمی ادارے میں ہنر پر مبنی تربیت دینے کے لئے مناسب ماحولیاتی نظام تیار کرکے روزگار تلاش کرنے والے کے بجائے روز گار پید اکرنے والا بناناچاہئے ۔وہ حیدرآبادمیں دیہی ترقی کے ڈاکٹر ڈی رامانائیڈو وگیان جیوتی انسٹی ٹیوٹ کے طلبا اور وگیان جیوتی سوسائٹی کے ارکان سے خطاب کررہے تھے۔

          جناب نائیڈو نے تعلیمی اداروں  کا ایک گروپ قائم کرنے کے لئے بے لوث خیرات کرنے والے چھوٹے صنعت کاروں کے ایک گروپ کے ذریعہ وگیان جیوتی سوسائٹی کی پہل کی تعریف کی ، جو کچھ ہی برسوں میں  مہارت کے مراکز میں تبدیل ہوگئی ہے۔

          تعلیم کے سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک مثالی تعلیمی ادارے کو چاہئے کہ وہ طلبا کو استقلال کے ساتھ زندگی کے چیلنجوں کاسامنا کرنے کا اہل بناکر ایک مکمل فرد بنانے پر توجہ مرکوز کرے۔ انہوں نے تعلیمی اداروںکو مشورہ دیا کہ وہ چیلنجوں کے اوقات میں طلبا کو مدد اوررہنمائی فراہم کرنے کے لئے صلاح کاروں کو ملازمت دیں ۔

          جناب نائیڈو نے خیال ظاہر کیا کہ تعلیم کو ایک ایسے سماج کی تشکیل کے لئے بنیادتیار کرنی چاہئے ،جس کی جڑیں مضبوطی کے ساتھ اخلاقیات اور اقدار کے نظام سے وابستہ ہوں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمارے تعلیمی نظام کو ازسرنو بدلے جانے کی ضرورت ہے تاکہ معیارات کو بہتر بنایا جاسکے اورعالمی درجے کی تعلیم دی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھارتی یونیورسٹیوں میں  سے ایک  بھی یونیورسٹی عالمی اداروں  کی درجہ بندی میں سرفہرست نہیں ہے۔

          نائب صدرجمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ تعلیم ایسی ہونی چاہئے کہ وہ طلبا کو اختراعی انداز میںسوچنا سکھائے تاکہ وہ ایک تابناک مستقبل کا حامل ہوں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمارے تعلیمی نظام میں ہماری روایتی دستکاری  اورفنون لطیفہ پر توجہ مرکوزکی جانی چاہئے   اور ان طریقوں پر توجہ دینی چاہئے، جن سے ہم بیجوں کی مقامی اقسام کا تحفظ کرتے ہیں۔

          جناب نائیڈو نے پرائیویٹ ،سرکاری اور کوآپریٹو شعبوں کے مابین مزید تال میل کے لئے کہا  تاکہ گاؤوںمیں   ہنر مندی پر مبنی روزگار کے مزید موقعے پیدا کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سےخوراک کی حفاظت کو استحکام ملے گا اور دیہی عوام کی گزر بسر میں بہتری آئے گی۔

          میدک ضلع میں واقع ، دیہی ترقی کے ڈاکٹر ڈی راما نائیڈو انسٹی ٹیوٹ کو ایک منفردنوعیت کا قدم بتاتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سبھی ریاستی سرکار وں کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے مہارت کے ادارے قائم کریں، جو کسانوں اور دیہی علاقوںمیں رہنے والے دیگر لوگوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔

          انہوں نے اظہار خیال کیا کہ ایسے ادارے ایک ایسی دیہی معیشت کی تعمیر میں  اہم رول ادا کرسکتے ہیں ، جو اپنے اندر خود ہی دیر پا اور شمولیت پر مبنی ہو۔

          دیہی علاقوںکی بہتری کی ضرورت پر توجہ میں  کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ،جس کے  نتیجے میں  شہروں میں  جھگی بستیوں  کی غیر منصوبہ بند توسیع ہورہی ہے ، نائب صدرجمہوریہ نے پالیسی سازوں ، منصوبہ سازوںاور سول سوسائٹی سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ سوچے سمجھے اور واضح طریقے سے دیہی ترقی کی طرف خصوصی توجہ دیں۔

          جناب نائیڈو نے کہا کہ شہد کی مکھیاں پال کر ،انڈے مرغی  ، باغبانی ،گلبانی  اور ڈیری جیسی متعلقہ سرگرمیوں   میں حصہ لینے کے لئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کرکے ،  زراعت کو منافع بخش  اور دیر پا بنایا جانا چاہئے۔

          پیداواریت میں آتی ہوئی کمی ، کم ہوتے ہوئے قدرتی وسائل  اور ان کے گرتے ہوئے معیار جیسی زراعت کودرپیش  بڑے چیلنجوں  کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ان چیلنجوں سے  ڈھانچہ جاتی تبدیلیوںاور مرکزی حکومت اورریاستی سرکار وں کی طرف سے پالیسی مداخلت  کے ذریعہ جنگی پیمانے پر نمٹا جانا چاہئے ۔           اس موقع پر تلنگانہ کے وزیرداخلہ جناب محمدمحمود علی  اور دیگر شخصیتیں  بھی موجودتھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More