16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ ہند ، وینکیانائیڈونے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے ضروری ماحول فراہم کرکے بھارت کو دنیا میں کھیلو ں کی ایک بڑی طاقت بنانے کے لئے اقدامات کرنے پرزوردیا

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ، جناب ایم وینکیانائیڈونے کارپوریٹ انسان دوست لوگو ں اور ممتاز کھیل شخصیتوں سے کہاہے کہ وہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے خصوصاشمال مشرقی خطے میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرمیں حکومت کی کوششوں میں تعاون دیں ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کھیلوں کی سہولیاتی کو بہتربنایاجائے اوراس میں سبھی کا تعاون حاصل ہونا چاہیئے ۔

منی پورکی راجدھانی امپھال میں میری کوم کے علاقائی باکسنگ فاونڈیشن کے تقریبا20نوجوان مکےبازوں کے ساتھ باچیت کرتے ہوئے جناب نائیڈونے کہاکہ ہندوستان کوکھیلوں کی دنیا میں ایک سپرپاوربنانے کے لئے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے اوراس کے لئے ضروری ماحول فراہم کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔

نائب صدرجمہوریہ نے کھیلوانڈیا مہم شروع کرنے کے لئے حکومت کی تعریف کی تاکہ ملک کے ہرعلاقے کے ذہین کھلاڑیوں کی شناخت ، حوصلہ افزائی اورتعاون کیاجاسکے ۔ اورانھیں اعلیٰ ترین سطح کی تربیت کے علاوہ بہترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کیاجاسکے ۔

جناب نائیڈونے میری کوم ، پی وی سندھو ، سائنانہوال ، دیپا کرماکراوردیگر کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ نوجوانوں کے لئے آگے آئیں اورانھیں تحریک دیں اور بچوں کو خصوصاکھیلوں کے لئے راغب کریں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ بنیادی سطح پر یہ کام کرنے کی فوری ضرورت ہے اورملک میں ہرطرح کے لئے کھیلوں کے لئے ایک مضبوط خاکہ تیارکیاجائے ۔ اوربھارت کو ایک عظیم کھیل والاملک بنایاجائے ۔

اسکول کی سطح سے کھیلوں کے کلچرکو ترغیب دینے اور اس کا جائزہ لینے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہاکہ کھیل کو د اور کوئی دوسرا گیم یایوگا یا کوئی بھی جسمانی سرگرمی عوام کی روزمرہ کی زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ بنناچاہیئے ۔

اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ فٹ رہنے  اور صحت مند رہنے سے ایک شخص ، کنبے اورمعاشرے کی فلاح پراثرانداز ہوتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے ملک  میں جس کی آبادی کا 65فیصد سے زیادہ حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے ، نوجوانوں ، بچوں اوربزرگوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے کہ وہ کوئی بھی جسمانی سرگرمی کرکے فٹ رہیں ۔

وزیراعظم نریندرمودی کی گھریلوسیاحت کو فروغ دینے کے لئے 2022تک ہندوستان کے اندرکم ازکم 15سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کے لئے نوجوانوں سے اپیل کاذکرکرتے ہوئے جناب نائیڈونے کہاکہ اس طرح کے دوروں سے انھیں  ملک کی مثالی ،ثقافتی پچی کاری کو سمجھنے میں مددملے گی اور اس میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ سفرکرنازندگی کاایک لازمی حصہ ہے اوریہ ہمیں بہت سی چیزیں سکھاتاہے جو ہم کلاس روم نہیں سیکھ سکے ۔ نائب صدرجمہوریہ ہند نے نوجوانوں خصوصاطلباءسے کہاکہ وہ بھارت درشن کریں تاکہ انھیں ہندوستان کی ثقافت ، وراثت اور زبانیں اورکھانے پینے کے بارے میں بہت سے حقائق کا علم ہوسکے اورانھیں سیکھنے کا موقع مل سکے ۔

نائب صدرجمہوریہ نے منی پورکے دوردرازکے علاقوں اور شمال مشرق کے دیگر حصوں کے بچوں اورنوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے علاقائی باکسنگ فاونڈیشن کے قیام کے لئے محترمہ میری کوم اوران کے شوہرشری کے آنلرکی خصوصی تعریف کی انھوں نے ان باکسروں کے لئےقومی سطح کے انٹرایکٹو دورے کا اہتمام کرنے کے لئے بھی 15آسام رائفلزکی سفارش کی ۔

اس موقع پر نائب صدرکی اہلیہ محترمہ اوشانائیڈو، 15آسام رائفلز کے نمائندوں اور دیگر شخصیات بھی وہاں موجودتھیں ۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہاکہ مجھے اگلی نسل کے کھلاڑیوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے جو چیمپین ، مکے باز میری کوم کی نگرانی میں تربیت حاصل کررہے ہیں ۔ میں منی پورکے دوردراز کے علاقوں سے آئے مکے بازوں سے مل کر کافی خوش ہوں ۔ میری کوم ملک اوردنیا میں مکے بازوں کے لئے تحریک ایک زبردست وسیلہ ہیں ۔ وہ ہمارے ملک کے لئے ایک سب سے کامیاب مکے باز ہیں ۔ میں میری کوم اوران کے شوہرکی اس بات کے لئے ستائش کرتاہوں کہ دونوں منی پوراورشمال مشرقی ہندوستان میں محروم نوجوانوں میں مکے بازی کے کھیل کو فروغ دے رہی ہیں ۔

مجھے بھروسہ ہے کہ ہندوستان کے باکسراگلے سال ٹوکیومیں 2020کے سمراولمپکس میں ہندوستان کے لئے تمغے لائیں گے ۔ میں میری کوم ، سائنانہوا، پی وی سندھواوردیپا کرماکرجیسی کھیل شخصیتوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ نوجوانوں خصوصابچوں میں کھیلوں کے لئے ترغیب دیں اوران کی قیادت کریں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More