16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نالکو کے سی ایم ڈی ڈاکٹر چند قومی ایوارڈ ’این آئی پی ایم رتن‘ سے سرفراز: چوتھے صنعتی انقلاب میں ایم ایس ایم ای کے مرکزی ایچ آر ماڈل کی اپیل

Urdu News

نئی دہلی، این اے ایل سی او  (نالکو) کے سی ایم ڈی ڈاکٹر تپن کمار چند کو پونے میں منعقدہ این آئی پی ایم کی سینتیسویں سالانہ قومی کانفرنس نیٹکون -2018 میں باوقار ’این آئی پی ایم رتن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر چند کو یہ ایوارڈ پیپل مینجمنٹ اینڈ اسٹریٹیجک لیڈرشپ کے شعبے میں قابل ذکر تعاون کے اعتراف میں دیا گیا۔

ڈاکٹر چند نے اس ایوارڈ کو ملک کے ایچ آر پیشہ وروں اور نالکو کی ٹیم کے نام معنون کیا ہے۔

اپنے خیالات مشترک کرتے ہوئے ڈاکٹر چند نے کہا کہ اب ہم چوتھے صنعتی انقلاب کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔ پہلا صنعتی انقلاب مسل پاور یعنی اعصابی قوت سے اسٹریم پاور یعنی بھاپ کی قوت کی جانب منتقلی کا سفر تھا، جبکہ دوسرا صنعتی انقلاب بجلی کے استعمال اور بڑے پیمانے پر پیداوار کی صورت میں سامنے آیا۔ تیسرے انقلاب نے انسانی کوششوں کو آئی ٹی اور آٹومیشن کے نفاذ کے ساتھ مزید بازو عطا کئے۔ اب ابھرتے ہوئے چوتھے صنعتی انقلاب میں مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ، روبوٹکس، آگمنٹیڈ ریئلٹی وغیرہ ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوں گی۔

ڈاکٹر چند نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، انڈسٹری 4.0 سے سرمایہ سے متعلق سرمایہ کاری میں قابل ذکر کمی آئے گی اور ہندوستانی صنعتوں کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ وہ عالمی مسابقت میں برقرار رکھنے کے لئے اپنے کو اس حساب میں ڈھالیں۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندوستانی صنعتیں خود کو چوتھے صنعتی انقلاب اور انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجی کے لئے تیار کریں۔

ڈاکٹر چند نے کہا کہ ہندوستان جیسی کثیر آبادی والے ملک میں جہاں کی آبادی 1.3 بلین ہے، کو درپیش چیلنج اور بھی زیادہ پریشان کن ہے، خاص طور پر ایسی صورت میں جب ملک دنیا میں سب سے زیادہ جوان قوم کے طور پر ابھررہا ہے، جس کی 64 فیصد آبادی ورکنگ ایج گروپ یعنی کام کرنے کی عمر  والی ہے۔ چونکہ بڑی اور اوسط درجے کی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع محدود ہوتے جارہے ہیں، لہٰذا ایچ آر کی توجہ ایم ایس ایم ایز (بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں) پر ہونی چاہئے اور نیا ایچ آر ماڈل ایسا ہو جو مدر پلانٹ کو اس لائق بناسکے کہ وہ عالمی مسابقت میں ٹک سکے۔ ساتھ ہی ساتھ ایم ایس ایم ای کے توسط سے روزگار دوست  نظام بھی فروغ پاسکے، تاکہ ملک میں موجود اسکل گیپ کو پاٹا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں ایچ آر پروفیشنلز کے سب سے بڑے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پرسونل مینجمنٹ (این آئی پی ایم) نے پونے میں دوروزہ نیشنل کانفرنس، نیٹکون-2018 کا انعقاد کیا، جس میں ہندوستان اور ہندوستان کے باہر کے پروفیشنلز بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ مختلف شعبہ حیات سے وابستہ پروفیشنلز نے ڈاکٹر چند کو اس ایوارڈ اور پیپل مینجمنٹ کے ان کے نئے ماڈل کے لئے مبارک باد دی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More