20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نوروز پر صدرجمہوریہ کا ایران کی حکومت اور عوام کو مبارک باد

نوروز پر صدرجمہوریہ کا ایران کی حکومت اور عوام کو مبارک باد
Urdu News

نئی دہلی،20؍مارچ،صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے نو روز سے قبل (21 مارچ 2017) اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کو نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر حسن روحانی کے نام ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ نو روز کے موقع پر میں آپ کو آپ کی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دوست عوام کو دلی مبارک اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان قریبی دوستی اور تعاون دو ہزار سال سے بھی زیادہ عرصے پر محیط تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی تعلقات پر مبنی ہیں۔ اور جدید وقت میں ہمارے تعلقات مختلف شعبوں میں قریبی اور کثیر جہتی تعاون پر قائم ہیں اور ہم آنے والے برسوں میں اپنی باہمی اور مفید ساجھیداری کو مزید اونچائیوں تک لے جانے کی امید کرتے ہیں۔

Related posts

4 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More