19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نومبر 2019 کے مہینے میں کُل1,03,492 کروڑ روپئے جی ایس ٹی ریوینیو وصول کیے گئے

Urdu News

نئی دہلی، نومبر 2019 کے مہینے میں مجموعی طور پر جی ایس ٹی ریوینیو 1,03,492 کروڑ روپئے رہا، جس میں سی جی ایس ٹی 19,592 کروڑ روپئے ، ایس جی ایس ٹی 27,144 کروڑ روپئے ، آئی جی ایس ٹی 49,028 کروڑ روپئے ( 20,948  کروڑ روپیہ درآمدات پر جمع کیا گیا) اور سیس 7,727 کروڑ روپئے (درآمدات پر 869 کروڑ روپئے جمع کیا گیا) رہا۔ 30 نومبر 2019 تک اکتوبر کے مہینے کے لیے داخل کی گئی جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن کی کل تعداد 77.83 لاکھ ہے۔

حکومت نے  باقاعدہ تصفیہ کے لیے سی جی ایس ٹی کو 25,150 کروڑ روپئے اور آئی جی ایس ٹی سے ایس جی ایس ٹی کو 17,431 کروڑ روپئے کا تصفیہ کیا گیا۔ نومبر 2019 کے مہینے میں باقاعدہ طور پر نمٹانے کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتو ں کے ذریعے جمع کئے گئے کُل سی جی ایس ٹی ریوینیو کے لیے 44,742 کروڑ روپئے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 44,576 کروڑ روپئے ہے۔

دو مہینے کی منفی شرح ترقی کے بعد، جی ایس ٹی ریوینیو میں نومبر 2018 کی وصولی کے مقابلے نومبر 2019 میں 6 فیصد مثبت شرح ترقی کے ساتھ ایک مؤثر منافع دیکھا گیا۔ مہینے کے دوران گھریلو لین دین پر جی ایس ٹی وصولی میں 12 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جو سال کے دوران سب سے زیادہ رہا۔ درآمدات پر جی ایس ٹی کی شرح ترقی میں 13 فیصد کا منفی(-) اضافہ برقرار رہا، لیکن اس میں گذشتہ مہینے کے20 فیصد (-)  منفی اضافے کے مقابلے بہتری دیکھی گئی۔ جولائی 2017 میں جی ایس ٹی کے قیام کے بعد سے یہ آٹھویں مرتبہ ہے کہ ماہانہ وصولی ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ نومبر 2019 کی جی ایس ٹی وصولی کی شروعات کے بعد سے تیسری سب سے زیادہ ماہانہ وصولی ہے، جو صرف اپریل 2019 اور مارچ 2019 کی وصولی سے زیادہ ہے۔

حسب ذیل چارٹ رواں سال کے دوران ریوینیو میں رجحانوں کو ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More