21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ ایک نئے ہندوستان کے لئے صحت نظام پر ایک مذاکرہ کا انعقاد کرے گا

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ نے طویل مدتی سماجی اور اقتصادی ترقی کے اہم مواقع میں ماہرین، مفکرین  اور سرکاری شراکت داروں کو شامل کرنے کے لئے ترقیادتی ڈائیلاگ کی ایک سیریز شروع کی ہے۔

اس سلسلے کے تحت پہلے پروگرام کے طور پر 30 نومبر کو ‘‘ایک نئے ہندوستان کے لئے صحت نظام: بلاکوں کی تشکیل’’  کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

صحت نظام کے تصور کے تحت موجودہ اور مستقبل کے پروگراموں، فائنانسنگ، انسانی وسائل کے علاوہ تمام جامع، طویل مدتی اور مستحکم نظام  کے تانا بانا کے اندر حفظات صحت کے تمام پہلوؤں سے متعلق  پالیسیوں کو باہم مربوط کرنا ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد کے ذریعہ نیتی آیوگ کی ایک کوشش یہ بھی ہے کہ ملک کے لئے 15 سالہ لازمی وژن ڈاکومینٹ کے تعلق سے بات چیت شروع کی جائے۔

مذاکرات میں ہندوستان کے اندر حفظات صحت کے مخلوط نظام میں ہر سطح پر معیاری صحت خدمات کی فراہمی، صحت خدمات کے لئے انفارمیشن ٹکنالوجی کا تعاون حاصل کرنا، نیز سب سے اہم مالی مشکلات والے ماحول میں حفظات کے موجودہ فنڈ کو کس طریقے سے کفایتی انداز میں اور موثر طریقے سے استعمال کیا جائے، تبادلہ خیال کے اہم موضوعات ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More