17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت قومی پولیس مشن کے مائیکرومشن کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

नीति आयोग के सीईओ श्री अमिताभ कांत बीपीआर एंड डी द्वारा आयोजित राष्‍ट्रीय पुलिस मिशन के राष्‍ट्रीय सम्‍मेलन का उद्घाटन करेंगे
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ، نیتی آیوگ کےچیف ایگزیکٹیو افسر جناب امیتابھ کانت کل یہاں قومی پولیس مشن(این پی ایم )کے مائیکرو مشنوں کی پہلی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔اس دوروزہ کانفرنس کا انعقاد وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے تحت کام کرنےوالے بیوروآف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

کانفرنس کے دوران بی پی آر اینڈ ڈی کے تحت کام کرنے والےآٹھ مائیکرو مشنوں کا سرگرم پولیسنگ اور مستقبل کےچیلنجوں کا ادراک (انتہاپسندی اورنکسلزم-بھیڑ کا تشدد-سائبرجرائم-منی لانڈرنگ-نارکودہشت گردی-انسانی اسمگلنگ وغیرہ) اورمواصلات و ٹیکنالوجی(پول نیٹ-سی آئی پی اے-سائبر تکنیک-فورنسک سائنس-ڈی این اے-نارکو اینالیسس  وغیرہ) سمیت مختلف موضوعات پر آٹھ اجلاس ہوں گے۔

پینالسٹوں میں  سنٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے ڈی جی جناب آر آر بھٹناگر، ہند-تبت سرحدی پولیس(آئی ٹی بی پی)کےڈی جی جناب کرشن چودھری، وزارت داخلہ کی اسپیشل سکریٹری(آئی ایس)محترمہ رینامترا اور بی پی آر اینڈ جی کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر میران سی بوروانکر شامل ہوں گے۔

نوبل انعام یافتہ جناب کیلاش ستیارتھی 24؍مئی 2017 کو منعقد ہونے والی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

این پی ایم ملک کے پولیس دستوں کو ایک مؤثراوزارکی شکل میں بدلنے کیلئے کام کر رہا ہے تاکہ داخلی سلامتی کو برقرار رکھاجاسکے اوراگلی صدی میں آنےوالےچیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ یہ کام انہیں ضروری مادی، دانشورانہ اور تنظیمی وسائل سے لیس کر کے اور پولیس کیلئے ایک‘‘  نیا تصور’’ تخلیق کر کےکیا جا  رہا ہے۔

اپنے آغاز کےوقت سے ہی این پی ایم پولیس دستوں کوبااختیار بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ اس کیلئے زمینی سطح پران کی ہنرمندی اور استعداد میں اضافہ کیا جا رہاہے اور پولیس کے اندر ممتاز کارکردگی اور جواب دہی  کے کلچر کو فروغ دینے سمیت متعدد طرح کے اقدامات کئےجا رہےہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More