16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ نے ایس اے ٹی ایچ – تعلیم کا نقشہ راہ20-2018، 17مارچ کو جاری کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی تعلیم میں افرادی قوت کی مکمل تبدیلی کے لئے دیرپا کارروائی (ایس اے ٹی ایچ ای) کے نیتی آیوگ کے پروجیکٹ کا نقشہ راہ 20-2018، جس پر اس پروگرام میں شرکت کرنے والی تین ریاستیں، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ عمل کررہی ہیں، اس کا اجرا 17مارچ کو نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری جناب سدھیر ترپاٹھی، ایچ آر ڈی نیتی آیوگ کے مشیر جناب آلوک کمار، تعلیم کے پرنسپل سکریٹری صاحبان، اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرس (ایس پی ڈیز)، تعلیم کے شعبے میں علمی شراکت اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس نقشہ راہ کا اجرا قومی اسٹیئرنگ گروپ (این ایس جی) کی میٹنگ کے خاتمے پر عمل میں آیا۔ یہ گروپ اس پروجیکٹ کی گورننگ باڈی ہے، جس کے صدر نیتی آیوگ کے سی ای او ہیں۔

جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ ’’ایس اے ٹی ایچ ای کا مقصد تعلیمی نظام میں اس کے مرکز پر طلبہ اور ٹیچر کا ’ساتھی‘ بننا ہے۔‘‘ جناب کانت نے اس پروجیکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ’’اس کا مقصد پورے سرکاری اسکول کی تعلیم کے نظام کو ہر بچے کے لئے جواب دہ، امیدافزا اور تبدیلی لانے والا بنانا ہے۔‘‘

ریاستوں کے نقشہ راہ کے اجرا سے پہلے ایک ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں خصوصی شرکت تعلیم کے ریاستی پرنسپل سکریٹریوں اور ریاستی پروجیکٹ ڈائریکٹروں نے فیلڈ میں کام کرنے والے افراد کے ساتھ کی۔ ریاستوں نے تعلیم کے میدان میں باضابطہ طریقے پر اپنی جدت کاری سے متعلق کارروائیوں کو پیش کیا، تاکہ ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

مدھیہ پردیش کے پرنسپل سکریٹری جناب دیپتی گوڑ مکھرجی نے ٹیچروں کے حالات کو معقول بنانے کی مجموعی اسکیم پیش کی، جس پر ان کی ریاست میں عمل کیا جارہا ہے۔ اس کا مقصد ٹیچروں کی خالی اسامیوں کو دوسرے اسکولوں سے شفاف اور آن لائن نظام کے وسط سے تبادلے کے ذریعے پر کرنا ہے۔اڑیسہ کے پرنسپل سکریٹری جناب پی کے مہاپاترا نے مقدمات کے بندوبست کے مربوط نظام کو فروغ دیئے جانے کو اجاگر کیا۔ یہ ایک مربوط آن لائن سافٹ ویئر ہے، جس کا مقصد مختلف عدالتوں اور ٹریبونلوں میں زیرالتوا تعلیم سے متعلق کیسوں کو باصلاحیت طریقے پر فیصل کرنا ہے۔ جھارکھنڈ کے پرنسپل سکریٹری جناب امریندر پرتاپ سنگھ نے اسکول کے سائز کو زیادہ سے زیادہ بڑا کرنے کی ضرورت پر بحث کی، تاکہ معیار میں بہتری پیدا کی جاسکے۔ ٹیچروں کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے اور وسائل کو مناسب طریقے پر الاٹ کیا جاسکے۔

ان پروگراموں اور نقشۂ راہ میں دیئے گئے دیگر پروگراموں کو مزید مستحکم بنایا جائے گا اور ایس اے ٹی ایچ ای میں شامل ریاستوں تعلیم کے شعبے میں علمی شرکت کرنے والوں یعنی بوسٹن کنسلٹنگ گروپ اور پیرامل فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن لیڈرشپ کے صلاح مشورے سے اگلے چوبیس مہینوں میں عمل کیا جائے گا۔

یہ سہ جہت والا بندوبست، جہاں نیتی آیوگ اور تین ریاستوں کو ایک چیلنج بھرے طریقۂ کار کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعلیم کے شعبے میں علمی شرکت کرنے والوں سے مسابقت کے جذبے کا اظہار ہوتا ہے اور امداد باہمی پر مبنی وفاق کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس طریقۂ کار کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت (ایم ایچ آر ڈی) اور ایس اے ٹی ایچ ای کے تحت چلنے والے پروجیکٹ اپنے اپنے تعلیم کے ریاستی نظاموں سے ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More