11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ نے دہلی میں بجلی کی موٹر گاڑیوں کی چارجنگ کے لئے تجرباتی طور پر بنیادی ڈھانچہ کی تجویز جاری کی

NITI Aayog releases proposal for a quick pilot on EV charging infrastructure in Delhi
Urdu News

 نئی دہلی، نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے آج دہلی میں بجلی کی موٹر گاڑیوں کی چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ دینے کے لئے ایک تجویز جاری کی ہے ۔یہ تجویز نیتی آیوگ کے صلاح مشورے سے اے سی  2ایس  جی  کے ذریعہ تیار کی  گئی تھی۔

تجرباتی بنیاد اس تجویز کو گڑ گاؤں آئی جی آئ  – جنوبی دہلی نوئیڈا کوری ڈور میں بجلی کی گاڑیوں کے بنیادی ڈھانچے کو شروع کرنے کے لئے ایک ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس منصوبے سے بجلی کی گاڑیوں کے بنیادی ڈھانچے کو شروع کرنے کو آسان بنایا جا سکے گا اور اس سے ان کی تعیناتی پر کم قیمت بھی لگے گی ۔

 تجرباتی پروجیکٹ کی اس تجویز میں 55 مقامات پر 135 چارجنگ اسٹیشنوں کے ساتھ سہولیات کو فروغ کو فروغ دینا ہے ان میں سے 46 ڈی سی فوری چارجنگ اسٹیشن ہیں اور 89 ڈھیمے اے سی چارجنگ اسٹیشن ہیں۔اس تعیناتی میں ریاستی سرکاروں مخصوص حکومت کی اتھارٹیز اور کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کچھ پرائیویٹ انٹر پرائیزز   کا تعاون درکار ہوگا۔

یہ منصوبہ قابل نفاذ ہے ا س میں اسٹیشنوں کی ایک بڑی تعداد  شامل ہے۔ دہلی این سی آر اور ہندوستان کے دیگر شہروں میں اس کی مزید توسیع کا خیال تجرباتی  بنیاد پر کیا جائے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More