نئی دہلی، میتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن(اے آئی ایم)، حکومت ہند کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد اختراع اور صنعت سازی کو فروغ دینا ہے، نے ‘‘مینٹر انڈیا’’ کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ مینٹر انڈیا قوم کی تعمیر کی اسٹریٹجک پہل ہے جس کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں اے آئی ایم کے ذریعہ قائم کی گئیں 900 سے زیادہ اٹل ٹنکرنگ لیبس (اے ٹی ایل) میں لیڈرس کو اسکولی طلبا کا گائیڈ اور مینٹر مقرر کیا جائے گا۔
‘‘مینٹر انڈیا’’ کے ذریعہ اے آئی ایم رہنماؤں (لیڈروں) کو ایسی لیباریٹریوں میں ہفتے میں ایک یا اس سے زیادہ مرتبہ ایک سے دو گھنٹے اسکولی طلبا کے لئے وقف کرنے ہوں گے اور انہیں تجربے ، سکھانے، اور مستقبل کی ہنرمندی جیسے ڈیزائین اور کمپیوٹیشنل تھنکنگ مدد دیں گے۔اس سب سے بڑے باقاعدہ رضاکارانہ مینٹر نیٹورک کا مقصد اے ٹی ایل کے اثر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔ اس کے تحت اے آئی ایم کارپوریٹس / پیشہ وروں / ماہرین تعلیم / طلبا وغیرہ جو ملک کی اسٹریٹجک تعمیری پہل میں جڑنے کے لئے خواہش مند ہیں ، کو رضاکارانہ طور پر جوڑنا چاہتا ہے۔
مینٹر انڈیا سے جڑنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2017 ہے۔درخواستیں آن لائن ویب سائٹ http://aim.gov.in/mentor.php پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔