19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کے ذریعہ اے ٹی ایل کمیونٹی ڈے کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ   کا اٹل   اختراعی مشن  کل بروز جمعہ  15 دسمبر 2017 کو  قومی راجدھانی میں   اٹل  ٹنکرنگ  لیب کے کمیونٹی ڈے کا آغاز کرے گا ۔  اس دن   آبادی  پر مبنی  پہل کی جائے گی جس میں  25 نوجوان اساتذہ    200 سے زیادہ ایسے   طلبا سے  بات چیت کریں گے جن کا نام  رسمی تعلیمی نظام میں درج نہیں ہے۔

نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت    اس پہل کا آغاز کریں گے جن میں یہ اساتذہ   نئی دہلی میں چار مقامات کا دورہ کریں گے اور  مختلف این جی اوز سے آنے والے  بچوں  سے مختصر بات چیت کریں گے اور  انہیں   بتائیں گے کہ   اختراعات سے   آبادیوں   کے مسائل  حل کرنے میں کس طرح مدد ملتی ہے۔

 اٹل ٹنکرنگ لیب   کمیونٹی    ڈرائیو پہل  کا مقصد  اٹل ٹنکرنگ لیب کے اثر کو  زیادہ سے زیادہ   کرنا ہے،   جس کے لئےآبادی کے  ایسے بچوں تک اختراعات پہنچائی جائیں گی  جنہیں  رسمی تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل نہیں ہوئی ہے۔  اس پہل کا مقصد  ان بچوں کو   ویسے ہی   تعلیمی وسائل فراہم کرانا ہے   جیسے کہ   اٹل ٹنکرنگ لیب  میں  بچوں کو   مسائل حل کرنے  لائق بنانے کے لئے    فراہم کرائے جاتے ہیں۔   اس میں شرکت کرنے والی این جی اوز میں    ایسی تنظیمیں شامل ہیں جو   معذور بچوں  ، آوارہ گرد  اور  مزدوری کرنے والے بچوں   اور سماج کے   کمزور طبقوں کی  لڑکیوں کے لئےکام کرتی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More