19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ نے راجا روی ورما کو ان کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں ورچوئل ٹور کے ذریعہ خراج تحسین پیش کیا

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ ، نامور مصور اور پینٹر راجا روی ورما کی 172 ویں سالگرہ کے  موقع پر انہیں ورچوئل ٹور کے ذریعہ  انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہے۔ راجا روی ورما کے ان  فن پاروں کی نمائش،  نئی دہلی کے این جی ایم اے میں کی جارہی ہے ۔ لو گ اس نمائش کو ورچوئل ٹور آن  http://www.ngmaindia.gov.in/virtual-tour-of-raja-ravi-varma.aspپر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

راجا  روی ورما، کیرل میں ایک شاہی گھرانے میں پیدا ہوئے ہوئے تھے ۔ یوروپی تکنیک کے مطابق راجا روی ورما نے آرٹ  کی یہ فارم از خود سیکھی۔ لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ راجا روی ورما آئل میڈیم کو سنبھالنے میں ماہر تھے اور انہوں نے یوروپی فطرت پسندی کے ساتھ جادوئی آسانی  حاصل کرلی تھی،جبکہ  راجا روی ورما ہندستانی روایتی  مصوری اور یوروپی تعلیمی  فطرت پسندی میں ظہور پانے والی  سیلون آرٹ کے مابین عبوری مرحلے پر کھڑے تھے  ۔ انہوں نے دونوں ہی آرٹ  فارمز کو اپنے ہی انداز میں اپنایا۔ انہوں نے ہندو پورانیک کہانیوں  کے ذریعہ  جو ہندستانی تخیل میں بے حد مقبول تھیں اور اس وقت کے سماج کی عکاسی کرتی تھیں۔ الیوزن کے ساتھ  بہت خوبصورت  انداز میں پیش  کیا۔ آرٹ مورخین کے مطابق، راجا روی ورما کی ڈرامائی  تاریخ  پینٹنگس  نےہندستانی سنیما  کے علمبرداروں جیسے دادا صاحب پھالکے  اور بابو راؤ  پینٹر کو بے حد متاثر کیا۔

Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002VDU0.jpg

راجا  روی ورما کو پوٹریٹ پینٹنگ میں مہارت حاصل تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہسٹری پینٹنگس  ، خواتین (فیگر) کی پینٹنگس  وغیرہ جیسی  دیگر  مختلف صنعتوں کےمصور کی حیثیت سے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پوٹریٹ اور کمیشنوں کی تلاش  میں ہندستان کے طول و عرض کا سفر  کیا ۔ انہوں نے جرمن  ٹکنالوجی کے ساتھ ایک پریس بھی قائم کی تاکہ مہینگے آلئو گراف کو سستے میں چھپوایا جاسکے اور بڑی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔ ان کی چھپائی  اتنی صاف  اور واضح ہوتی  تھی کہ بصری ثقافت پر گہرا اثر چھوڑا ہے او وہ آج بھی  بے حد اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کی حقیقت  پسندی کی تصویر کشی اور مذہبی  اور پورا نیک شخصیات کی ترجمانیوں نے   ملک کو موہ لیا۔ روی ورما ایک بہترین مصور ہونے کے ساتھ ساتھ  ایک شاعر ایک اسکالر  اور ایک دانشو ربھی تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More