نئی دہلی؍ صحت اور خاندانی بہبود کی وزات نے نیٹ پی جی اور نیٹ ایس ایس کے کٹ آف پرسنٹائل میں 15 فیصد کی کمی کی ہے۔ اس فیصلے سے تقریباً 18ہزار طلباء کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، کیونکہ اس سے پی جی سیٹوں پر داخلے کے امکانات میں بہتری آئے گی اور سیٹوں کے خالی رہ جانے کے امکان میں کمی آئے گی۔
اس فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے صحت اور خاندانہ بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے کہا کہ پی جی سیٹوں کو بھرنے کے لئے تمام کوشش کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل شعبے کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے شعبے کو اولیت دیتی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ معیاری صحت خدمات فراہم کرانے کے لئے کافی افرادی قوت موجود ہو۔