19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیپال روانگی سے قبل وزیراعظم کا بیان

Urdu News

نئی دہلی، نیپال دورے سے قبل وزیراعظم جناب نریندر مودی کےذریعے دیئے گئے بیان کا متن درج ذیل ہے:

میں بی آئی ایم ایس ٹی ای سی (بمسٹک) کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لئے 30 اور 31 اگست کو 2 روزہ دورے پر کٹھمنڈومیں رہوں گا۔اجلاس میں میری شرکت اس بات کی علامت ہے کہ بھارت   اپنے پڑوسی ملک  کو بہت زیادہ ترجیح دیتا ہےاور جنوب-مشرقی ایشیاء میں توسیع شدہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ اپنے  رشتے کو  مسلسل  مستحکم کرنے کے تئیں ہماری مضبوط عہدبستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اجلاس کے دوران  میری ملاقات بمسٹک کےتمام رہنماؤں سے ہوگی، جس  سے ہمارے علاقائی امداد باہمی کو مزید مضبوطی ملےگی، ہمارے تجارتی رشتے مضبوط ہوں گے اور ایک پُرامن اور خوشحال خلیج بنگال خطہ کی تعمیر کے لئے ہماری اجتماعی کوششوں کوتقویت ملےگی۔

اجلاس کا عنوان ہے ‘‘ایک پُرامن ، خوشحال اور مستحکم خلیج بنگال خطہ کی جانب ’’۔ مجھے یقین ہے کہ  بمسٹک کے چوتھے اجلاس سے  بمسٹک کے تحت اب تک کی گئی پیش رفت کو مزید مضبوطی ملے گی اور ایک پُرامن اور خوشحال  خلیج بنگال خطے کی تعمیر   کے لئے لائحہ عمل   تیار ہوگا۔

بمسٹک اجلاس کے موقع پر مجھے بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے کا موقع ملے گا۔

میں نیپال کے وزیراعظم جناب کے پی شرما اولی سے ملاقات کا متمنی ہوں اور مئی 2018 میں نیپال کے میرے آخری دورے کے بعد سے ہمارے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا  ہم جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم اولی اور مجھے پشوپتی ناتھ مندر احاطے میں نیپال بھارت میتری دھرم  شالہ کے افتتاح کا موقع ملے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More