نئی دہلی، نئی دہلی میں 2020 کی یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران شاندار پریڈ کے لئے ارناکلم گروپ کے این سی سی کیڈٹوں کی عزت افزائی کے لئے کوچی کی جنوبی بحری کمان کے صدر دفتر پر 18 فروری 2020 کو عزت افزائی کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنوبی بحری کمان کےفلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف ،وائس ایڈمیرل اے کے چاؤلہ ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، این ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی، مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر انچیف کو تینوں افواج کے این سی سی شاخوں کا گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ارنا کلم اور تری سور ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 150 سینئر اور جونیئر این سی سی کیڈٹوں نے تقریب میں شرکت کی۔
فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف نے این سی س کیڈٹ بھاؤنا ایس پائی کو ، جو گولڈ میڈلسٹ ہیں ، سینئر ونگ (آر می) کے لئے بیسٹ کیڈٹ ، کمانڈنٹ ارپیتا رنجیت کو بہترین کیڈٹ سینئر ونگ (ایئر فورس) کے زمرے میں کل ہند میں چوتھی پوزیشن کے لئے ، کمانڈنٹ اسنہا کو کانسے کے تمغے کے ساتھ اور گھوڑ سواری کے مقابلے کے لئے ، کمانڈنٹ کتھیا ورگیز کو ثقافتی مقابلے میں ، کمانڈنٹ تیجاسری پروین کو جونیئر ونگ کے زمرے میں کُل ہند سطح پر پانچویں پوزیشن کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
این سی سی کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف نے کہا کہ این سی سی نے ملک کی تعمیر میں اہم رول ادا کیا ہے اور اس لئے اس میں تربیت اور ڈسپلن پر زور دینا بہت اہم ہے۔ انہوں نے این سی سی کیڈٹوں پر زور دیا کہ وہ پوری سنجیدگی اور انتھک محنت کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے این سی سی گروپ ہیڈ کوارٹر انا کلم کی سوچھ بھارت ابھیان ، شجر کاری کی مہم ، تمباکو ؍ منشیات کی روک تھام کی مہم ، ٹریفک کے بارے میں بیداری مہم اور سیلاب کی صورت میں امدادی سرگر میوں کے لئے ان کے شاندار کام کی ستائش کی۔
این سی سی گروپ ہیڈ کوارٹر ارنا کلم کے کموڈور آر آر ایئر ، وی ایس ایم، این سی سی کی تمام تربیت اور سماجی خدمات کی سرگرمیوں میں ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں۔ سال 20-2019 کے دوران تربیت میں این سی سی کے مختلف یونٹوں نے گروپ ہیڈ کوارٹر پر جامع تربیت حاصل کی ہے اور کُل ہند مسابقت کے لئے کیڈٹ تیار کئے ہیں۔ ارنا کلم گروپ ہیڈ کوارٹر بینر مقابلے میں 6 سال کے وقفے کے بعد آئی جی سی – آر ڈی سی کا بھی فاتح گروپ قرار دیا گیا ہے۔