25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وائس ایڈمیرل کرم بیر سنگھ نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کا عہدہ سنبھالا

Vice Admiral Karambir Singh takes over as the Flag Officer Commanding-in-Chief, ENC
Urdu News

نئی دہلی  ، وائس ایڈمیرل کرم بیر سنگھ ، اے وی ایس ایم نے  آج یہاں بحریہ کے اڈے پر منعقد ایک  تقریبی پریڈ میں مشرقی بحری کمان  کے وائس ایڈمیرل ایچ سی ایس بِشٹ ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی  کی جگہ  فلیگ آفیسر  کمانڈنگ اِن چیف  کا  عہدہ سنبھال لیا ہے   ۔  وائس ایڈمیرل کرم بیر سنگھ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا  اور  ای این سی  کی مختلف تنصیبات  اور بحری جہازوں سے آئے بحریہ کے عملے کے جوانوں اور پلاٹون کا جائزہ لیا ۔

      وائس ایڈمیرل ایچ سی ایس بشٹ  آج 40 سال کے نمایاں کیریئر کے بعد  اپنی مدت ختم کرکے  آج بحریہ سے ریٹائر ہوں گے ۔ انہیں  ای این سی کے ذریعے روایتی طور پر دی جانے والی ’’ پُلنگ آؤٹ ‘‘ تقریب میں الوداع کہا گیا   ، جہاں انہیں تقریب میں فلیگ افسران اور جہازوں کے کمانڈنگ افسروں نے ایک جیپ میں کھینچ کر بٹھا لیا ۔

      وائس ایڈمیرل کرم بیر   سنگھ  نے 1980 ء میں بھارتی بحریہ میں کمیشن لیا تھا  ، جو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڈک واسلا   کے طالب علم رہ چکے ہیں ۔ ایڈمیرل نے 1982 ء میں ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے طور پر پروازیں شروع کیں اور چیتک اور کامؤ و ہیلی کاپٹر اڑائے ۔ انہوں نے ویلنگٹن کے ڈیفنس  سروس اسٹاف کالج  اور کالج اور نیول وار فیئر ممبئی سے گریجویشن کیا اور اِن دونوں اداروں میں  ڈائریکٹر  کے طور پر بھی کام کیا ۔

      37 برسوں پر محیط اپنے   کیریئر کے دوران  ایڈمیرل نے  بھارتی کوسٹ گارڈ  کے بحری جہاز چاند بی بی  ، میزائل سے لیس آئی این ایس وجے دُرگ اور  گائڈڈ میزائل سے لیس آئی این ایس رانا اور آئی این ایس دہلی  کو کمان کیا ۔ انہوں نے مغربی فلیٹ آپریشن آفیسر کے طور پر بھی کام کیا ۔  انہوں نے  بحریہ کے صدر دفتر میں  بحریہ کے ایئر اسٹاف کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور  کیپٹن ایئر  کے ساتھ ساتھ  ممبئی میں نیول ایئر اسٹیشن کے آفیسر انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں ۔  وہ  اے آئی آر سی اے ٹی ایس کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔

      فلیگ رینک  پر ترقی  کے ساتھ ایڈمیرل کو ای ایل سی کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا تھا ۔ اُن کی دیگر اہم فلیگ تقرری میں  انڈمان و نکوبار جزائر میں تینوں افواج کی متحدہ کمان  کے چیف آف اسٹاف اور  مہاراشٹر اور گجرات  کے بحریہ کے علاقے میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ کے  عہدے بھی شامل ہیں ۔

      وائس ایڈمیرل کے رینک میں وہ  پروجیکٹ سی برڈ کے ڈائریکٹر جنرل   اور کاروار میں  بحریہ کے جدید اڈے میں  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے انچارج رہ چکے ہیں ۔  ایڈمیرل صدر جمہوریۂ ہند کے ہاتھوں اَتی وششٹ سیوا میڈل ( اے وی ایس ایم )  کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More