Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وجے گوئل نے پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں ای-ودھان پروجیکٹ سے متعلق سینٹرل پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: پارلیمانی امور ، اعداد وشمار اور پروگراموں پر عمل درآمدکے مرکزی وزیر مملکت جناب وجے گوئل نے پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں حکومت کے ای-ودھان پروجیکٹ سے متعلق سینٹرل پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔16 سے 30 اپریل 2018ء تک پارلیمانی امور کی وزارت کے ذریعے منائے جارہے سووچھتا پکھواڑا کے ایک حصے کے طورپر اسے انجام دیا گیا۔

ای-ودھان ایک مشن پروجیکٹ ہے،جس کا مقصد بھارت میں ریاستی قانون ساز اداروں کو ڈجیٹلائز کرنا  اور کاغذ کے بغیر ان کے کام کاج کو جاری رکھنا ہے۔ یہ حکومت کے وسیع تر ڈجیٹل انڈیا پروگرام کا ایک حصہ ہے اور کاغذات کے استعمال میں بڑی حد تک کمی لاکر یہ صفائی ستھرائی اور ماحولیات میں اہم رول ادا کرسکتا ہے۔

پارلیمانی امور کی وزارت  اس پروجیکٹ کی نوڈل وزارت ہے۔ وزارت تمام ریاستوں میں پروجیکٹ تیار کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔پروجیکٹ کے نفاذ سے متعلق وضع کردہ اسٹریٹیجی کا ایک کلیدی جزو  مرکزی اور ریاستی دونوں سطحوں پر پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹیں قائم کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More