19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ورنداون میں کل محترمہ مینکا سنجے گاندھی اور جناب آدتیہ ناتھ یوگی ایک ہزار بیواؤں کیلئے ایک گھر کرشنا کُٹیر کاا فتتاح کریں گے

Urdu News

نئیدہلی۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی ، اترپردیش کے وزیراعلیٰ جناب آدتیہ ناتھ یوگی کے ساتھ، کل اترپردیش کے شہر متھرا میں ورنداون کے علاقے میں بیواؤں کیلئے ایک گھر ’’کرشنا کُٹیر‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ اترپردیش کی خواتین کی بہبود کی وزیر پروفیسر ریٹا بہوگنا جوشی ، اترپردیش کی خواتین کی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ سواتی سنگھ اور متھرا کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ ہیما مالنی بھی اس موقع پر موجود  ہوں گی، کرشنا کُٹیر ایک ہزار بیواؤں کیلئے ایک گھر ہے، جسے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے ’’سوادھار گرہ اسکیم‘‘ کے تحت قائم کیا ہے اور یہ کسی سرکاری تنظیم کی طرف سے قائم کی گئی ابھی تک کی اور اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔

بیواؤں کیلئے اس نئے گھر کرشنا کُٹیر کی تعمیر عمارتی تعمیر کے قومی کارپوریشن (این بی سی سی) نے ایک اعشاریہ چار ہیکٹئر زمین پر 57 کروڑ 48 لاکھ  روپے کی لاگت سے کی ہے جس میں ایک وقت میں ایک ہزار خواتین رہ سکیں گی۔ اس گھر کا ڈیزائن ہیلپیج انڈیا کے صلاح ومشورے سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں معمر افراد کیلئے بھی سہولتیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ یہ عمارت گراؤنڈ  فلور کے علاوہ تین دیگر منزلوں پر مشتمل ہے جس میں معذور افرادکے آنے جانے کے لئے ریمپ، لفٹ بجلی کی وافر سپلائی، پانی اور دیگر سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں، تاکہ معمر اور معذور افراد کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ اس عمارت میں ایک بڑا اور سامان سے لیس ایک رسوئی گھر بھی ہے اور اس میں ہنرمندی اور تربیت کیلئے ایک مرکز  بھی قائم کیا گیا ہے۔ گھر کی تعمیر کیلئے رقم ، مرکزی حکومت نے فراہم کی ہے اور اس کی دیکھ ریکھ، اترپردیش سرکار کریگی ، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے مقامی لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر (نومبر۔ دسمبر 2017)  کے درمیان  ایک مہینے کیلئے ایک مقابلے ’’ورنداون آشرم کانام رکھو‘‘ کا انعقاد کیا تھا۔ منتخبہ  کمیٹی نے محترمہ سنیتا کٹیال کے تجویز کردہ نام ’کرشنا کُٹیر‘ کو سب سے بہتر نام کے طور پر منتخب کیا۔ محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے 2016 میں پروجیکٹ کی تعمیر کی تھی ۔ ڈبلیو سی ڈی وزارت ورنداون میں رہنے والی ایسی بیواؤں کیلئے اس گھر کی تعمیر کرتی رہی ہے،جن کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ وزارت نے ورنداون میں رہنے والی ایسی بیواؤں کی چونکا دنیے والی حالت پر توجہ دی، جنہوں نے اپنے وطن یا اپنے گھروں کو واپس جانے سے انکار کردیا۔ ان خواتین کو ایک باوقاراور انسانی ہمدردی سے بھرپور ماحول فراہم کرانے کیلئے وزارت نے ایک خصوصی کیس کے طور پر مندروں کے شہر ورنداون میں تمام سہولیات سے لیس کرشنا کُٹیر تعمیر کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More