18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ورکنگ وومین ہوسٹلز اسکیم کے تحت 938 ہوسٹلوں کو منظوری

Urdu News

نئی دہلی، 6 اپریل 2017، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ کرشنا راج نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 73۔1972 میں اپنے قیام کے بعد سے ملک بھر میں ورکنگ وومین ہوسٹل کی اسکیم کے تحت 938 ہوسٹلز کی منظوری دی گئی ہے جس سے تقریباً 70500 کام کرنے والی خواتین اور 9800 بچوں کو فائدہ ہوا ہے۔ اس اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق تمام ریاستی سرکاروں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور کارپوریٹ یا کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری، ایسوچیم اور ایف آئی سی سی آئی جیسی انجمنوں کے ذریعہ موصول تجاویز پر غور کیا گیا۔

حکومت ورکنگ وومین ہوسٹلز کی تعمیر کے لئے حقیقی ضرورت سے باخبر ہے۔ نئی تجاویز جن کا ریاستی سرکاروں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ سفارش کی گئی ہے، پروجیکٹ منظور کرنے والی کمیٹی کے سامنے رکھی گئی ہے تاکہ ان تجاویز کو وقتاً فوقتاً منظوری مل سکے۔

Related posts

13 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More