20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت داخلہ نے آر پی ایف کو بچوں کی حفاظتی مہم کی کامیاب کوششوں کے صلے میں مہارت سے متعلق انعامات سے نوازا

Urdu News

 نئی دہلی۔ ؍ستمبر۔مصائب سے دوچار بچوں کی حفاظت کیلئے ریلوے حفاظتی فورس آر پی ایف کی کامیابی سے حوصلہ  پاکر ریلوے کی وزارت نے اس مہم کے بارے میں فیصلہ کیا ہے کہ اسے 47مزید ریلوے اسٹیشنوں پر لاگو کیا جائے گا۔ 35 ریلوے اسٹیشنوں پر یہ مہم پہلے سے ہی چلائی جارہی ہے۔ ان 47 اضافی ریلوے اسٹیشنوں کے ساتھ ایسے ریلوے اسٹیشنوں کی تعداد 82 ہوجائے گی جن پر یہ اسکیم لاگو کی گئی ہے۔ اس طرح ان سبھی اے ون زمرے کے اسٹیشنوں کی تعداد 75 ہوجائے گی جہاں یہ مہم شروع کی جاچکی ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ نے کھوئے ہوئے بچوں کو بچانے یا ان کی بازآبادکاری کے قدم کے طور پر ’آپریشن مسکان‘ شروع کیا ہے۔ یہ ایک ایسی مہم ہے جس کے تحت پولیس تنظیموں کی طرف سے بہت سی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں جن کا مقصد کھوئے ہوئے بچوں کو ڈھونڈنا اور ان کو بچانا نیز ان کو ان کے کنبے کے افراد سے ملانا ہے۔ حکومت کی ریلوے پولیس اور ریلوے کی حفاظتی فورس کی ، حفاظتی اقدامات کیلئے ضرورت ہوتی ہے اور اس بات کیلئے کہ ریل گاڑیوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ملنے والے بچوں کی حفاظت کی جائے ۔

2014، 2015   اور 2016 کے دوران ریلوے حفاظتی فورس کے عملے نے  بھارتی ریلوے نے 20931 بچوں کو تحفظ فراہم کیا تھا جن میں 1317 بچے ایسےتھے جن کو خرید وفروخت کی غرض سے لایا گیا تھا۔ ان میں 944 لڑکے اور 373 لڑکیاں تھیں۔ رواں سال 2017 میں اگست کے مہینے تک آر پی ایف نے 7126 بچوں کو بچایا، جن میں 185 بچے خرید وفرخت کی غرض سے لائے گئے تھے ، ان میں 124 لڑکے اور 61 لڑکیاں  ہیں۔

ریلوے حفاظتی فورس  ریل گاڑیوں اور ریلوے کے احاطوں سے اس طرح کے 20 سے 25 بچوں کو تحفظ دیتی ہے۔ نیز ان کو ان کے والدین، رشتے داروں ، غیرسرکاری تنظیموں ، بچوں کی فلاحی کمیٹیوں یا قانونی طور پر قائم کئے گئے بازآبادکاری کے قانونی اداروں کے محفوظ ہاتھوں میں سونپتی ہے اور اس طرح وہ ہر سال کھوئے ہوئے بچوں کے پریشان حال ہزاروں والدین یا رشتہ داروں کے چہروںپر خوشی لانے کا سبب بنتی ہے۔

آر پی ایف کو اس کی انسانی  ہمدردی  کی انتھک ، چوکس اور فوری کارروائی کے صلے میں وزارت داخلہ نے ماہرانہ خدمات کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈز  مسکان مہم کے تحت کھوئے ہوئے بچوں کے تحفظ کی کوشش کے صلے میں دیے گئے ہیں۔

نامزد ریلوے اسٹیشنوں پر خصوصی کھوکھے / بچوں کی مدد کے ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جن پر آر پی ایف عملے اور حکومت ہند کی، خواتین  اور بچوں کی بہبود کے محکمے کے تحت چائلڈ لائن / این جی او کا عملہ 24 گھنٹے تعینات رہتا ہے۔ یہ سبھی خدمات ریلوے کے لئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر (ایس او پی) کے طور پر انجام دی جاتی ہے تاکہ ریلوے کے ساتھ رابطے میں آئے ہوئے بچوں کی نگرانی اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ خدمات ریلوے کی وزارت، بچوں کےحقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن این سی پی سی آر اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے مشترکہ طور پر فراہم کرائی ہیں۔

پس منظر

گھر سے بھاگے ہوئے ، اکیلے اور خریدوفروخت کیلئے لائے ہوئے بہت سے بچے، ملک کے مختلف علاقوں میں سفر کرتے ہیں۔ ایسے بہت سے بچے خاطر خواہ تعداد میں ریلوے اسٹیشنوں یا ریلوے کے احاطوں میں پائے جاتے ہیں جہاں یہ بچے پناہ لیتے ہیں یا اپنی گزر بسر چلاتے ہیں۔ ان بچوں کو استحصال ، تشدد ، ان کے تئیں غفلت برتے جانے اور ان سے ناجائز فائدہ اٹھانے جیسے خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔ اس طرح کےلاکھوں بچوں کو  جو اپنے  گھر سے چلے جاتے ہیں اور اپنے گھر والوں سے جدا ہوکر ریلوے نیٹ ورک کے رابطے میں آجاتے ہیں۔ ان کی تجارت نہ ہو ، اس کے لئے ریلوے حفاظتی فورس نے خود کو وقف کیا ہوا ہے تاکہ ریلوے احاطوں میں ملنے والے مصائب سے دوچار بچوں کی بازآبادکاری کیلئے مناسب اقدام کیے جاسکیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More