16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت سیاحت کے زیر اہتمام نئی دہلی میں 16 سے 18 ستمبر کے دوران اپنی نوعیت کی اولین ’انڈیا ٹورازم مارٹ‘ کا اہتمام

Urdu News

نئی دہلی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سیاحت جناب کے جے الفونس نے آج اعلان کیا ہے کہ سیاحت کی وزارت  فیڈریشن آف ایسوسی ایشنس  ان انڈین ٹورازم اینڈ ہوسپٹیلیٹی  (ایف اےآئی ٹی ایچ) کے تعاون اشتراک سے، ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے تعاون سے اپنی نوعیت کی اولین انڈیا ٹورازم مارٹ (آئی ٹی ایم) کا اہتمام 16 سے 18 ستمبر 2018 کے دوران وگیان بھون واقع نئی دہلی میں کرے گی۔ بھارت کے لئے سالانہ بنیادوں پر عالمی ٹورازم مارٹ کا اہتمام کیا جارہا  ہے اور یہ اہتمام اہم بین الاقوامی ٹریول مارٹوں کے طرز پر دنیا بھر میں منعقد ہورہی ہیں۔ یہ مارٹ سیاحت اور میزبانی صنعت کے شعبے کے تمام شرکائے کار کو باہم تبادلہ خیالات اور کاروباری مواقع سے روشناس ہونے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

آج نئی دہلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سیاحت کے وزیر نے کہا کہ بھارت میں سیاحت اور میزبانی کے شعبوں میں زبردست مضمرات پنہاں ہیں اور ان مضمرات کو ترقی دینے کی ضرورت ہےتاکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں  کی تعداد میں اضافہ لایا جاسکے اوراس کے فوائد حاصل کئے جاسکیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سیاحت کی وزارت ،غیر ممالک میں روڈ شوز کا اہتما م کرتی رہی ہے، موضوعات پر مبنی فروغ جاتی ویڈیوز جاری کرتی رہی ہے اور  اس سلسلے میں آئی ٹی ایم 2018 اپنے آپ میں ایک بڑا قدم ہوگا جس کے نتیجے میں دنیا بھر سے خواست گاران یہاں آئیں گے۔ جناب الفونس نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ آئی ٹی ایم 2018 کے توسط سے بھارت دنیا کے سامنے اپنے یہاں مضمر سیاحتی مقامات ،جو اب تک دنیا کی نظروں اوجھل ہیں ، سیاحت کے نقطہ نظر سے  خصوصاً سیاحت کی بڑھتی ہوئی منڈیوں مثلا چین، لاطینی امریکہ اور جاپان وغیرہ کے روبرو پیش کرسکتا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ اس اہتمام سے ملک میں سیاحت کی آمد کی تعداد میں اضافے کے حکومت کے ہدف کو جو آئندہ تین برسوں میں اس تعداد کو دوگنا کرنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے، حاصل کیا جاسکے گا۔ وزیر موصوف نے پوری سیاحتی صنعت کو یکجا ہوکر آگے بڑھنے اور اس عالمی اہتمام میں اسے کامیاب بنانے کے لئے اپنی جانب سے سرگرم تعاون پیش کرنے کے لئے  تمام متعلقہ شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ اہتمام عرصہ دراز سے زیر غور تھا۔ سیاحت کے وزیر نے اس بریفنگ سے قبل ریاستوں کے ساتھ منعقدہ مشاورتی میٹنگ میں تمام ریاستوں سے کہا کہ وہ اپنے طور پر تیزی سے منفرد فروغ جاتی ویڈیوز تیار کریں تاکہ ان ویڈیوز کو بہتر تشہیر کے لئے بروئے کار لایا جاسکے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیاحت کی سکریٹری محترمہ رشمی  ورما نے کہا کہ آئی ٹی ایم ریاستوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا جہاں وہ بین الاقوامی خریداروں کے روبرو  اپنی مصنوعات پیش کرسکیں گی اور ساتھ ہی ساتھ تاثراتی طور پر اپنی شبیہ بہتر بناکر پیش کرسکیں گی اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے یہاں سیاحوں کی آمد کو فروغ دے سکیں گی۔ سکریٹری موصوفہ نے کہا کہ اب تک  صرف چند ریاستوں  مثلاً کیرلا، راجستھان نے  ہی ٹورازم مارٹوں کا اہتمام کیا تھا اور گنی چنی ریاستوں نے ہی بین الاقوامی مارٹوں میں حصہ لیا ہے۔ لہذا آئی ٹی ایم 2018 ایسی دیگر ریاستوں کے لئے ایک زبردست موقع ہوگا جنہوں نے ابھی تک نہ کسی مارٹ میں حصہ لیا ہے اور نہ ہی کسی بین الاقوامی مارٹ میں اپنے آپ کو بین الاقوامی خریداروں کے سامنے قابل قبول طور پر پیش کیا ہے۔

محترمہ ورما نے کہا کہ سمندر پار واقع سیاحتی دفاتر ایسے خریداروں کی فہرست فراہم کریں گے جن کی توثیق اور حتمی شکل دینے کا کام ایک کمیٹی انجام دے گی جس سے تمام سیاحت اور میزبانی ایسوسی ایشنیں وابستہ ہیں تاکہ اصل خریدار اس مارٹ میں شرکت کرسکیں۔

اہتمام کمیٹی کے چیئرمین اور فیتھ(ایف اے آئی ٹی ایچ)  سکریٹری جناب سبھاش گوئل نے کہا کہ پہلی مرتبہ سیاحت کی صنعت کے شراکت داران اکٹھے ہوئے ہیں اور اتنے بڑے پیمانے پر اس اہتمام سے مربوط ہوئے ہیں اور وزارت اپنے طور پر انہیں امداد فراہم کرے گی اور فوری فیصلہ لے گی۔ آئی ٹی ایم 2018 اب عملی شکل لے گی۔ انہوں نے اپنی جانب سے یہ پیغام دیا کہ ایف اے آئی ٹی ایچ ملک کی تمام تر اہم تجارتی اور میزبانی ایسوسی ایشنوں پر مشتمل  کمیٹی ہے اور 10 بڑی سیاحتی تنظیمیں یا ادارے مثلاً ایف ایچ آر آئی ، ایچ اے آئی، آئی اے ٹی او کو اس بڑی تقریب کے اہتمام سے وابستہ کیا گیا ہے  اور انڈیا کنونشن پروموشن بورڈ (آئی سی پی بی) پورے اہتمام میں تال میل کا فرض انجام دے گا۔ جناب گوئل نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک وقف ویب سائٹ تشکیل دی جائے گی جو کلی طور پر اسی اہتمام کے لئے وقف ہوگی اور اس ویب سائٹ کا پتہ درج ذیل ہے۔

http://www.indiatourismmart.com/

آئی ٹی ایم 2018 کے خریدار مندوبین اہم اور مضمراتی وسائل کی حامل منڈیوں سے، جن میں شمالی امریکہ، مغربی یوروپ، مشرقی ایشیا، لاطینی امریکہ ، سی آئی ایس ممالک شامل ہیں، سے مدعو کئے جارہے ہیں۔ مجموعی طور پر 300 سے زائد  بین الاقوامی خریدار، بآثر خریدار، بلاگرز وغیرہ کی  اس اہتمام میں شرکت متوقع ہے۔ بین الاقوامی مندوبین جو سمندر پار منڈیوں سے آئیں گے وہ بھارتی فروخت کار مندوبین سے تبادلہ خیالات کریں گے اور خریداروں میں ایسے موجودہ خریدار بھی شامل ہیں جو پہلےسے ہی بھارت سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مستقبل کے خریدار، جو فی الحال بھارت کے رابطے میں نہیں ہیں تاہم انہوں نے بھارت کے تئیں دلچسپی کا اظہار کیا ہے وہ بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ اہتمام خریداروں کے لئے ایک ایسا موقع فراہم کرے گا جہاں وہ ملک میں دستیاب عالمی درجہ کی سہولتوں مثلاً ہوائی اڈوں، ہوٹلوں، سیاحتی مقامات، مستقبل قریب میں فراہم ہونے والی سہولتوں، ایم آئی سی ای سہولتوں، مخاطری سیاحت اور دیگر مصنوعات کے شعبوں کے امکانات سے روشناس ہوسکیں گے۔

مجموعی طور پر 150۔200 اسٹال فروخت کاروں کو فراہم کرائےجائیں گے جہاں وہ ممکنہ خریداروں کے ساتھ گفت و شنید کرسکیں گے۔ ان میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پویلین بھی شامل ہوں گے جہاں وہ اپنی اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع سیاحتی مقامات کی جھلک پیش کرسکیں گے۔

اس اہتمام کا رسمی افتتاح 17 ستمبر 2018 کو کیا جائے گا اور بی 2 بی میٹنگیں جو خریدار اور فروخت کار مندوبین کے مابین منعقد ہونی ہیں، وہ 17 اور 18 ستمبر کو منعقد ہوں گی۔ ایف اے آئی ٹی ایچ اور ریاستیں حکومتیں اہتمام سے قبل اور اہتمام کے بعد کی ایف اے ایم (تعارفی مختصر سفر کی سہولت) سمندر پار کے خریدار مندوبین کو فراہم کریں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More