16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارتِ ریلوے نے اڈیشہ میں جیپور اور نوورنگ پور کے درمیان نئی بی جی لائن کو منظوری دی

Urdu News

نئی دلّی ،  04 جولائی / 17-2016 ء کے بجٹ کے اعلان کے مطابق ریلویز کی وزارت نے اڈیشہ میں جیپور اور نوورنگ پور  کے درمیان نئی بی جی لائن کو منظوری دی ہے ۔ نئی  بی جی لائن کی لمبائی 38 کلو میٹر ہے ۔ اس پروجیکٹ کی لاگت 747.91 کروڑ روپئے آئے گی اور یہ پروجیکٹ 3 سال میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ پروجیکٹ کوسٹ شیئرنگ بنیادی پر لاگو کیا جائے گا یعنی اس میں جی بی ایس  کے تحت ریلوے وزارت اور اڈیشہ حکومت 50 فی صد خرچ برداشت کرے گی ۔

          یہ پروجیکٹ جیپور کے ساتھ مغربی اڈیشہ کے نوورنگ پور ضلع کو جوڑنے کے لئے اہم ہے ۔ یہ لائن اہم شہروں کوراپت  ، جیپور ، جگدل پور ، دانتے واڑہ کو رابطہ یعنی کنکٹی ویٹی فراہم کرے گی ۔ مزید یہ کہ یہ لائن نوورنگ پور کو جونا گڑھ / کالا ہانڈی ضلع کو جوڑنے کے لئے سود مند ہے اور اڈیشہ حکومت پروجیکٹ کی تعمیری لاگت کا 50 فی صد اور زمین کی پوری لاگت پرداشت کرے گی ۔

جیپور اور نوورنگ پور کے درمیان  نئی براڈ گیج ریلوے لائن کی تعمیر( 38 کلو میٹر )
پروجیکٹ  کا نام جیپور اور نوورنگ پور کے درمیان  نئی براڈ گیج ریلوے لائن
لمبائی 38 کلو میٹر
لاگت 747.91 کروڑ روپئے
مکمل لاگت 791.47 کروڑ روپئے
مکمل کرنے کی مدت 3 سال
فنڈنگ کا طریقۂ کار لاگت کی مشترکہ بنیاد ۔ ریلوے وزارت اور اڈیشہ حکومت 50-50 فی صد خرچ برادشت کریں گی
 ریاستیں / اضلاع اڈیشہ / کورا پت اور نو ورنگ پور
پس منظر یہ پروجیکٹ جیپور کے ساتھ مغربی اڈیشہ کے نوورنگ پور ضلع کو جوڑنے کے لئے اہم ہے ۔ یہ لائن اہم شہروں کوراپت  ، جیپور ، جگدل پور ، دانتے واڑہ کو رابطہ یعنی کنکٹی ویٹی فراہم کرے گی ۔ مزید یہ کہ یہ لائن نوورنگ پور کو جونا گڑھ / کالا ہانڈی ضلع کو جوڑنے کے لئے سود مند ہے ۔ مزید یہ کہ اڈیشہ حکومت پروجیکٹ کی تعمیری لاگت کا 50 فی صد اور زمین کی پوری لاگت پرداشت کرے گی ۔
نتیجہ ایک بار پروجیکٹ نافذ ہو جانے سے یہ اہم ریل لائن جیپور کے ساتھ مغربی اڈیشہ کے نوورنگ پور ضلع کو جوڑے گی  ۔  اس طرح  کوٹا والسہ  – کرندول لائن پر موجودہ اسٹیشن دیگر اہم شہروں  کورا پت ، جیپور ، جگدل پور ، دانتے واڑہ کو جوڑ رہی ہے ۔  یہ لائن جونا گڑھ / کالا ہانڈی  کے ساتھ نوورنگ پور کو جوڑے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More