28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارتِ سیاحت نے لداخ میں اپنی نوعیت کے پہلے ایڈوینچر ٹریکنگ ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا

Uncategorized

نئی دہلی، لداخ میں سیاحت کو  ترقی دینے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے  سیاحت اور ثقافت کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  کی قیادت میں  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  اسکائنگ اینڈ ماؤنٹیئرنگ  ( آئی آئی  ایس  ایم ) گلمرگ ، وزارت سیاحت  ، حکومت ہند  نے   سیاحت  کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹریول  اینڈ ٹورزم مینجمنٹ   ( آئی آئی ٹی ٹی ایم ) کے اشتراک سے  ٹریکنگ میں ایک ایڈوینچر ٹورزم ٹریننگ کورس کا اہتمام کیا ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0018UTB.jpg

          لداخ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا   دس روزہ تربیتی کورس  کوہ پیمائی کے مختلف پہلوؤں  میں مقامی نو جوانوں کو تربیت فراہم کرے گا  اور انہیں  کوہ پیمائی کے  تجربات سے فیض یاب کرے گا ۔  اس کورس کے پہلے بیچ میں  30 سے زائد مقامی نو جوانوں نے اپنا اندراج کرایا ہے ۔  اس کا آغاز 24 ستمبر ، 2019 ء کو عمل میں آیا ہے ۔ تین بیچوں میں تقریباً 90 مقامی نو جوانوں کو   تربیت  فراہم کی جائے گی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002THT8.jpg

          اس تربیتی پروگرام کا اختتام 12 اکتوبر ، 2019 ء کو عمل میں آئے گا ۔  ٹریکنگ  پروگرام کا آغاز  ایک مختصر تعارف کے ساتھ ہوا ۔    ٹریکنگ پروگرام کے شرکاء  10 دنوں کے اندر اسپیتھوک  ، تھین ، زِن چین ، رُمبَک  ، اسٹوک لا بیس ، اسٹوک  جیسے مقامات   کی سیر کریں گے  اور لیہہ واپس آ جائیں گے  ۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد نو جوانوں میں ٹریکنگ کی بنیادی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے  تاکہ یہ نو جوان مستقبل میں  گائیڈ یا صنعت کار بننے کے لئے  اِن صلاحیتوں کا استعمال کر سکیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More