Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم 16 دسمبر 2018 کو اتر پردیش کا دورہ کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 دسمبر2018 کو اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم رائے بریلی میں جدید کوچ فیکٹری کا معائنہ کریں گے۔ ایک پبلک میٹنگ میں 900 واں کوچ اور اس فیکٹری کے ایک ہمسفر ریک کو  ہری جھنڈی دکھا ئیں گے۔ وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ،  قوم کے نام وقف کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

بعد ازاں وزیر اعظم پریاگ راج جائیں گے ، جہاں و ہ کمبھ میلہ کے جدیدترین کمانڈ اینڈ کنٹرول کا افتتاح کریں گے۔ وہ گنگا پوجا کریں گے اور سوچھ کمبھ نمائش کا معائنہ کریں گے۔ جناب نریندر مودی پریاگ راج میں ‘‘اکشے وت’’ کا بھی دورہ کریں گے۔

اس کے بعد وزیر اعظم انڈاوا  روانہ ہوں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ،  قوم کے نام وقف کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم اس کے بعد بامرولی ایرپورٹ ، پریاگ راج آئیں گے  اور دہلی واپس آنے سے قبل وہ  ایر پورٹ کے نئے ٹرمینل بلڈنگ کا افتتاح کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More