17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم 24 اکتوبر کو گجرات میں تین کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 اکتوبر کو گجرات میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم گجرات کے کسانوں کے لئے ’کسان سریودیہ یوجنا‘ کا آغاز کریں گے۔ وہ یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر سے ملحق پیڈیاٹرک ہارٹ ہوسپیٹل اور احمدآباد میں واقع احمدآباد سول ہوسپیٹل میں ٹیلی – کارڈیالوجی کے لئے ایک موبائل اپلی کیشن کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر گرنار میں روپ وے کا بھی افتتاح کریں گے۔

کسان سریودیہ یوجنا

سینچائی کے لئے دن کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی کی زیر قیادت گجرات حکومت نے حال ہی میں ’کسان سریودیہ یوجنا‘ کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت کسان صبح 5 بجے سے شام 9 بجے تک بجلی کی سپلائی سے مستفید ہونے کے اہل بن سکیں گے۔ ریاستی حکومت نے اس اسکیم کے تحت 2023 تک ٹرانسمیشن کے بنیادی ڈھانچے کی تنصیب کے لئے 3500 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا ہے۔  اس پروجیکٹ کے تحت 234 ’66-کلوواٹ‘ ٹرانسمیشن لائن کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس کی کل لمبائی 3490 سرکٹ کلومیٹر (سی کے ایم) ہوگی۔ یہ ٹرانسمیشن لائن 220 کلوواٹ سب اسٹیشنوں کے علاوہ ہوگی۔

اس اسکیم کے تحت 2020-21 کے لئے داہود، پاٹن، مہی ساگر، پنچ محل، چھوٹا اودے پور، کھیڑا، تاپی، ولساڈ، آنند اور گر- سومناتھ کو شامل کیا گیا ہے۔ باقی ماندہ اضلاع کو 2022-23 تک مرحلہ وار طریقے سے اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سے ملحق پیڈیاٹرک ہارٹ ہوسپیٹل

وزیر اعظم یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر سے ملحق پیڈیاٹرک ہارٹ ہوسپیٹل اور احمدآباد میں واقع احمدآباد سول ہوسپیٹل میں ٹیلی – کارڈیالوجی کے لئے ایک موبائل اپلی کیشن کا افتتاح کریں گے۔ یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ اب عالمی معیار کے طبی بنیادی ڈھانچے اور طبی سہولیات سے لیس دنیا کے چند منتخب اسپتالوں میں سے ایک ہونے کے علاوہ کارڈیالوجی کا بھارت کا سب سے بڑا اسپتال بن جائے گا۔

یواین مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 470 کروڑ روپئے کی لاگت سے توسیع کا کام جاری ہے۔ توسیعی پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد بستروں کی تعداد 450 سے بڑھ کر 1251 ہوجائے گی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ملک میں سب سے بڑا واحد سپر اسپیشلٹی کارڈیک ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ اور دنیا میں سب سے بڑے سپر اسپیشلٹی کارڈیک اسپتالوں میں سے ایک بھی بن جائے گا۔

اس کی عمارت حفاظتی تدابیر سے لیس ہے، جس میں زلزلے سے متاثر نہ ہوسکنے والی تعمیر، فائر فائٹنگ ہائیڈرینٹ سسٹم اور فائر مسٹ سسٹم شامل ہیں۔ یہ ریسرچ سینٹر بھارت کا پہلا اوٹی والا متحرک ایڈوانسڈ کارڈیک آئی سی یو سے لیس ہوگا، جس میں وینٹی لینٹرس، آئی اے بی پی، ہیموڈائلیسس، ای سی ایم او وغیرہ کی سہولت بھی ہوگی۔ انسٹی ٹیوٹ میں 14 آپریشن سینٹر اور 7 کارڈیک کیتھیٹیرائزیشن لیبس کا بھی آغاز ہوگا۔

گرنار روپ وے

گجرات ایک بار پھر عالمی سیاحت کے نقشے پر نمایاں ہوگا جب وزیر اعظم 24 اکتوبر 2020 کو گرنار میں روپ وے کا افتتاح کریں گے۔ ابتداءً اس میں 25 سے 30 کیبن ہوں گے۔ ہر کیبن میں 8 لوگوں کے لئے گنجائش ہوگی۔ روپ وے کے ذریعے 2.3 کلومیٹر کی دوری محض 7.5 منٹ میں طے ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ گرنار پہاڑی کے اطراف کی سرسبزی و شادابی کا نظارہ بھی روپ وے سے ہوسکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More