16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اِس ہفتے قوم کو این ایچ -232 کے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی 16 دسمبر یعنی اتوارکو رائے بریلی میں ایک تقریب میں نئے چوڑا کئے گئے اور مرمت شدہ این ایچ  232 کے رائے بریلی-فتح پور-باندہ سیکشن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ 133 کلو میٹر کے اس پروجیکٹ کو تقریباً 558کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ یہ ریاست کے بندیل کھنڈ کے کانکنی علاقوں،  چترکوٹ، ریاستی راجدھانی لکھنؤ اور پروانچل اضلاع  کےد رمیان ایک اہم رابطہ ہے۔ اس شاہراہ پر تعمیراتی اشیاء کو لانے کےلئے بھاری ٹریفک رہتی ہے۔ جب نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے 2013 میں  اس شاہراہ کی ذمہ داری لی تو اس  وقت یہ بہت ہی خراب حالت میں تھااورباندہ سے رائے بریلی تک کے لئے سفر کرنے میں تقریباً سات سے آٹھ گھنٹے لگ جاتے تھے۔ اب اس شاہراہ کی مرمت کے بعد ان دونوں شہروں کے درمیان سفر کے اوقات میں کمی آئی ہےاور اب اس دوری کو طے کرنے میں  محض2.5گھنٹے لگیں گے۔

یہ شاہراہ 2لین کا ہے۔ اس پر پیدل چلنے والے لوگوں کے لئے بھی راستہ بنایا گیا ہےاور یہ شاہراہ باندہ شہر کے شہری علاقے میں  2 کلومیٹر کے دائر ے میں ایک 4لین پر مشتمل ہے۔ یہاں 2 بائی پاس ہیں، فتح پور شہر کے لئے 11 کلومیٹر کا اور لال گنج، رائے بریلی کے لئے 5 کلو میٹر۔ یہاں  لال گنج اور فتح پور میں 2ریل اوور بِرج (آر او بی) ہیں۔ بھیڑبھاڑوالے دلی-کولکاتہ ریلوے ٹرنک روٹ پر ٹریفک بلاکیج روکنے کے لئے ممکن حد تک  بواِسٹرنگ گریڈرٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان کی تعمیر کی گئی ہے۔

باندہ اوررائے بریلی کے درمیان سفری  اوقات میں بہت زیادہ تخفیف کے علاوہ اس شاہراہ سے ٹریفک بھیڑ بھاڑ بھی کم ہوگی، آلودگی کم ہوگی اور ایندھن کی بچت بھی ہوگی۔ اس شاہراہ سےعلاقے میں روزگار کے مواقع بھی کھلیں گے اور ریاست کے پروانچل اور بندیل کھنڈ خطوں میں سماجی و معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More