15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نریندر مودی عالمی فوڈ انڈیا 2017 ء کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نئی دلّی کے وگیان بھون سے  3 نومبر ، 2017 ء کو  عالمی فوڈ انڈیا 2017 کا افتتاح کریں گے ۔  عالمی  فوڈ انڈیا ( ڈبلیو ایف آئی ) سب سے   متوقع بین الاقوامی میگا فوڈ پروگرام ہے ۔    ہندوستان  نئی دلّی میں 3 سے 5 نومبر تک خوراک سے  متعلق  بڑی کمپنیوں کے  کاروباری سربراہوں اور عالمی سرمایہ کاروں کےسب سے بڑے اجتماع   کی میز بانی کرنے کے لئے تیار ہے  اور  اس ایونٹ میں  دنیا بھر میں عالمی سرمایہ کاروں کی شرکت    کا خیر مقدم  کرتا ہے ۔     مرکزی وزیر محترمہ  ہرسمرت کور  بادل کی  قیادت میں  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت  کی  جانب سے اس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔  ورلڈ فوڈ انڈیا کا مقصد    خوراک سے متعلق معیشت  کو تبدیل کرنا اور    ہندوستان کو ایک ترجیحی سرمایہ کاری منزل  بنانے  کے علاوہ   دنیا میں ڈبہ بند خوراک  کی صنعت   کو ایک مرکز  بناکر  کسانوں کی آمدنی   کو دوگنا کرنے  کے  ویژن کو  پورا کرنا ہے  ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستان  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر کے لئے ایک اس طرح کے ایک پروگرام کی میزبانی کے فرائض  انجام دے رہا ہے ۔    ورلڈ فوڈ انڈیا پروگرام  خوراک کی ایک عالمی فیکٹری کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مستحکم کرے گا  اور یہ ملک کی خوراک کو محفوظ بنانے کی سمت ایک مثبت  قدم ہے ۔

توقع ہے کہ ہندوستان  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے میں 10 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کر سکےگا اور آئندہ تین سالوں میں  10 لاکھ روز گار کے مواقع   پید اکر سکے گا ۔ ورلڈ فوڈ انڈیا ، 2017 ء   ،  30 ملکوں  کے 2000 سے زیادہ شرکاء ، 200 سے زیادہ کمپنیوں ، 18 وزارتی اور کاروباری وفود    ، تقریباً 50 عالمی  سی ای اوز کے ساتھ ساتھ    خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی گھریلو کی کمپنیوں کے تمام سرکردہ سی ای اوز اور  ہندوستان میں 28 ریاستوں کے نمائندوں کی میزبانی کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ جرمنی ، جاپان اور ڈنمارک  ورلڈ فوڈ انڈیا میں ساتھی  ممالک ہیں ۔  اٹلی ، نیدر لینڈ  فوکس  ممالک ہیں ۔  وگیان بھون سے افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم  انڈیا  گیٹ کے لان پر فوڈ اسٹریٹ جائیں گے ۔

افتتاحی تقریب میں  خوراک کو ڈبہ بند  کرنے  کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ  ہرسمرت کور  بادل ، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزیر مملکت   سادھوی نرجن  جیوتی  ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اتر پردیش  ، راجستھان اور چنڈی گڑھ کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ  شامل ہوں گی ۔ کئی ملکوں کے وفود  ، سرکردہ عالمی اور گھریلو سی ای اوز افتتاحی اجلاس میں شرکت  کریں گے ۔

          وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ چیف ایگزیکیٹو آفیسر کی خصوصی گول میز کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ کارپوریٹ امور اور  خزانہ کے مرکزی وزیر جناب  ارون جیٹلی ، کامرس اور صنعت کے مرکزی  وزیر سریش پربھو    ، سرکردہ عالمی اور ہندوستانی  کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ  اس  گول میز  کانفرنس  میں شرکت کریں گے ۔

15 ملکوں کے 200 سے زیادہ ممبروں کے ساتھ بین الاقوامی وزارت  اور کاروباری وفود   بی ٹو بی / بی ٹو جی میٹنگوں میں شرکت کریں گے ۔   یہ میگا ایونٹ  8 سیکٹولر کانفرنس کا بھی اہتمام کرے گا ۔   ہندوستان  ترجیحی مقام  سے متعلق  دو مکمل اجلاس  بھی ہوں گے ، جس میں ہندوستان کے وزیر خزانہ اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے ۔

انڈیا گیٹ کے سی ہیکسا  گون لان میں  ایک زبردست نمائش  منعقد ہو گی  ، جس میں   لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More