نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ برادری کو سلام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کوبھی ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر میں اساتذہ برادری کو سلام کرتا ہوں۔ جنہوں نے معاشرے میں تعلیم کی روشنی پھیلائی اور ذہنوں کو منور کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو ایک غیر معمولی استاد اور مدبر تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک نئے ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اساتذہ کا ایک اہم کردار ہے جس کو جدید ترین تحقیق اور اختراع سے تحریک ملے گی۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اگلے پانچ سال کو ہمیں تبدیلی کے لئے پڑھانے، با اختیار بنانے کے لئے تعلیم دینے اور قیادت کے لئے سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔