17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے این سی سی کیڈٹوں اور جھانکی آرٹسٹوں سے تبادلۂ خیال کیا

Urdu News

نئی دہلی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم جمہوریہ تقریبات کے سلسلے میں دلی میں مقیم جھانکی  آرٹسٹوں،  قبائلی مہمانوں ، این سی سی کیڈٹوں اور این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔

تین مورتی لان میں جمع ہوئے این سی سی کیڈٹوں کے گروپ کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان کی رنگارنگی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارے اطراف رونما ہونے والی تبدیلیوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان ملک میں اہم تبدیلی لا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے  ملک کو مسلح افواج پر فخر ہے۔ اس جذبے کے پیش نظر ہمیں ملک کی خدمت کر رہے بہادر اشخاص کے بارے میں جاننا چاہیے۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ متعدد پولیس اہلکار ، جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا ہے اور ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ان کی قربانی کے بارے میں جانیں۔ وزیراعظم نے صفائی کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریب ایک خاص موقع تھا اس لیے کہ اس کی تقریبات میں دس ملکوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More