نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جلیاں والا باغ قتل عام کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا ‘‘آج جب ہم اس خوفناک جلیاں والا باغ قتل عام کا 100واں سال منا رہے ہیں، ہندوستان اس خوفناک دن کے اپنے تمام شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ ان کی شجاعت اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان کی یاد ہمیں اور بھی سخت محنت کی تحریک دیتی ہے تاکہ ایسے ہندوستان کی تعمیر کی جاسکے جس پر فخر کیا جاسکے’’۔