نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری بالا صاحب ٹھاکرے کو ان کی جینتی (یوم پیدائش) پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘میں شری بالاصاحب ٹھاکرے کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہیں ہمیشہ ایک غیرمعمولی لیڈر کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے’’۔