نئی دہلی۔یکم نومبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کو ان کے جنم دن کی مبارکباد پیش کی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ‘‘راشٹر پتی جی کو جنم دن کی مبارکباد۔ بھگوان انہیں طویل عمر اور صحت مند زندگی سے نوازے تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کرسکیں ۔
جب سے انہوں نے صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالا ہے اپنی سادہ اور شفقت آمیز فطرت سے ہندوستان کے عوام کے ساتھ رہے ہیں ۔
میں نے ہمیشہ صدر جمہوریہ کو 125 کروڑ ہندوستانیوں کی خواہشات کے تئیں حساس پایا ہے، خاص طور پر غریبوں اور حاشیے پر موجود لوگوں کے لئے۔‘‘