17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کولکاتہ میں پانچویں انڈیا انٹر نیشنل سائنس فیسٹیول کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دلّی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کولکاتہ میں پانچویں انڈیا انٹر نیشنل سائنس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

            اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سائنس فیسٹیول کا موضوع  رائزن یعنی ”آر آئی ایس ای این: ریسرچ، انوویشن اینڈ سائنس ایمپاورنگ دی نیشن ”یعنی تحقیق، اختراعات اور سائنس کے ذریعہ قوم کو با اختیار بنانا، اکیسویں صدی کے بھارت کی خواہشات کا متقاضی ہے۔

            انہوں نے کہا کہ سائنس اور تکنالوجی کا سوسائٹی پر گہرا اثر مرتب ہوتا ہے اور اس لئے حکومت اختراعات اور ایجادات دونوں کو ادارہ جاتی مدد فراہم کرا رہی ہے۔ سائنس اور تکنالوجی کے لئے مدد گار مضبوط ایکو سسٹم کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اختراعات کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اس پس منظر میں انہوں نے واضح کیا کہ زائد از پانچ ہزار اٹل ٹنکرنگ لیب، زائد از 200 اٹل انکیوبیشن سینٹر قائم کئے جا چکے ہیں۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ اس بات پر غور کئے جانے کی ضرورت ہے کہ سائنس کس طرح ہماری زندگی کو سہل بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ سائنس معاشرے کے لئے زبر دست مطابقت رکھتی ہے۔ جب ہر سائنس دان اور ہر شہری ان خطوط پر توجہ دے گا اور کام کرے گا تو ملک جدید ترین بن سکے گا۔

            وزیر اعظم نے ہر فرد پر زور دیا کہ وہ اس بات کی فکر کرے کہ سائنس سے کس طرح طویل مدتی فوائد اور مسائل کے حل حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”آپ کو بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے بارے میں بھی محتاط رہنا ہوگا۔

            انہوں نے کہا کہ ہم سب بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ تکنالوجی دو حقائق کا نتیجہ ہے جن میں سے ایک مسائل کا ہونا اور دوسرے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمارے تجربات۔

            انہوں نے کہا کہ سائنس میں نا کامی کا کوئی وجود نہیں ہے۔صرف کوششیں ہوتی ہیں، تجربات ہوتے ہیں اور کامیابی ہوتی ہے۔ اگر آپ اس چیز کو ذہن نشین رکھ کر کام کریں گے تو نہ  آپ اپنی سائنسی تحقیق میں کوئی پریشانی محسوس کریں گے اور نہ ہی اپنی زندگی میں کوئی پریشانی محسوس کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More