17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ-19 کی وبا کے خلاف ہندوستان کی طرف سے جاری کارروائی کا جائزہ لینے کے لئے سینئر وزراء اور افسران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں اس وبا کے تناظر میں قومی سطح کی صورت حال اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں دہلی سمیت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں وزیر داخلہ، وزیر صحت، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، ہیلتھ سکریٹری، آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل اور اختیار یافتہ گروپوں کے متعلقہ کنوینروں نے شرکت کی۔

نیتی آیوگ کے رکن اور بااختیار گروپ آف میڈیکل ایمرجنسی مینجمنٹ پلان  کے کنوینر ڈاکٹر ونود پال نے کووڈ-19 کی موجودہ صورت حال اور وسط مدت میں اس سے جڑے معاملات کے ممکنہ منظرنامے کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دیا۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ کووڈ-19 کے کل معاملات میں سے دو تہائی معاملات 5 ریاستوں میں ہیں اور ان کی بہت بڑی تعداد بڑے شہروں میں ہے۔ سامنے آرہے چیلنجوں بالخصوص بڑے شہروں کو درپیش ہورہے چیلنجوں کے پیش نظر جانچ میں اضافہ کیے جانے کے ساتھ ہی ساتھ بیڈ کی تعداد میں اضافہ کرنے اور یومیہ معاملات میں انتہائی اضافہ ہونے کی صورت میں خدمات کے ان کے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اسپتالوں کے بیڈ / آئیسولیشن بیڈ کی شہر اور ضلع وار ضرورتوں سے متعلق بااختیار گروپ کی سفارشات کا نوٹس لیا اور وزارت صحت کے افسروں کو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشورہ کرکے ہنگامی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے وزارت کو مانسون کے آغاز کے پیش نظر معقول تیاریوں کو یقینی بنانے کا بھی مشورہ دیا۔

راجدھانی میں کووڈ-19 کے موجودہ اور ابھرتے ہوئے منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ دو مہینوں کے تخمینوں پر صلاح و مشورہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کووڈ-19 کے بڑھتے معاملات کے سبب پیدا شدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تال میل پر مبنی اور جامع منصوبہ تیار کرنے کے لئے وزیر داخلہ اور وزیر صحت کو لیفٹیننٹ گورنر، قومی راجدھانی خطہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ حکومت ہند اور دہلی حکومت کے سبھی سینئر افسروں، دہلی میونسپل کارپوریشن کے افسروں کی موجودگی میں ہنگامی میٹنگ طلب کرنے کا مشورہ دیا۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے اور اس پر کامیابی کے ساتھ قابو پانے کے لئے متعدد ریاستوں، اضلاع اور شہروں کے ذریعے کئے جارہے شاندار کاموں کی متعدد مثالوں کا میٹنگ میں نوٹس کیا گیا اور ان کی ستائش کی گئی۔ دیگر لوگوں کو ترغیب دینے اور نئے خیالات پیش کرنے کے لئے کامیابی کی کہانیوں اور بہترین طور طریقوں کی بڑے پیمانے پر اشاعت کئے جانے پر بھی زور دیا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More