نئیدہلی۔ ؍اگست۔عوامی جمہوریہ چین کے صدر کی دعوت پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے 3 سے 5 ستمبر 2017 کے دوران چین کے فوجیان صوبے کے ژیامن کا دورہ کریں گے۔
اس کے بعد وزیر اعظم 5 سے 7 ستمبر 2017 کے دوران میانمار کا دورہ کریں گے ۔ وہ میانمار کے صدر عزت مآب یوہوتن کیو کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کا میانمار کا یہ پہلا باہمی سرکاری دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم اسٹیٹ کونسلر ڈو آنگ سان سوکی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے اور میانمار کے صدر یوہتنکیو سے بھی ملاقات کریں گے۔ دارالحکومت نے پی تاو میں اپنی مصروفیات کے علاوہ وہ ینگون اور باگان کا بھی دورہ کریں گے۔