نئی دہلی،؍مئی ،اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی 14ویں میٹنگ سری نگر جموں و کشمیر میں کل وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ کونسل میٹنگ میں اشیاء کے دروں کی مناسبت پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔ کونسل نے اشیاء کی دریں جی ایس ٹی شرحوں کیلئے 5فیصد، 12فیصد، 18فیصد اور 28فیصد مقررکی، جو کچھ اشیاء پر لاگو کی جائیں گی۔ کونسل نے جی ایس ٹی معاوضہ محصول کی شرحوں کو بھی منظوری دی، جو کچھ اشیاء پر لاگو کی جائیں گی۔ جی ایس ٹی کونسل کے اس فیصلے کے بارے میں معلومات سنٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ کسٹمز(سی بی ای سی) کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں، جو اس ویب سائٹ پر http://www.cbec.gov.in/ دستیاب ہیں۔ چونکہ فہرست میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے، لہذا یہ دریں تبدیلیوں پر منحصر ہیں۔