15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بل گیٹس سے ملاقات کی

Mr. Bill Gates calls on the Union Home Minister
Urdu News

نئی دہلی مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں گیٹ فاؤنڈیشن کے ساتھی چیئرمین اور ٹرسٹی جناب بل گیٹس سے ملاقات کی۔ جناب بل گیٹس کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ہندوستان میں بل اور میلنڈا گیٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے کئے جارہے مختلف فلاحی کاموں کی تعریف کی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے جناب گیٹس سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان میں صحت کی بیداری سے متعلق پروگرام شروع کریں اور انھوں نے تجویز کیا کہ فاؤنڈیشن کو گاؤوں کو بہتر بنانے اور انھیں ترقی دلانے پر توجہ دینا چاہیے۔ اور انھیں مثالی گاؤں بنانے چاہئے تاکہ مقامی لوگوں کو تحریک ملے۔ جناب بل گیٹس نے بھی مختلف ٹیکنالوجیوں کے بارے میں وضاحت کی جو زراعت اور صفائی ستھرائی کے شعبے میں ان کی طرف سے اپنائی جارہی ہیں۔

جناب بل گیٹس نے وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ فاؤنڈیشن ہندوستان کو تعمیری تعاون کی پیش کش کرے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More