17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے عورتوں کو باا ختیار بنانے کے لئے کوہ ہیما اور دیما پور میں عورتوں کے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کی ستائش کی

Urdu News

 نئی دہلی۔ ۔مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے عورتوں کو بااختیار بنانے کی خاطر کو ہ ہیما اور دیما پور میں عورتوں کے پولیس اشٹیشنوں کے قیام کی ستائش کی۔ ہارن بل فیسٹول 2017 میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ایک تقریب کے دوران وزیر داخلہ نے ناگا لینڈ کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ناگا لینڈ کی 15 انڈیا ریزو(مہیلا) بٹالین کی تشکیل میں ریاستی سرکار کے رول کی تعریف کی۔ اور کہا کہ کوہ ہیما اور دیما پور میں عورتوں کے پولیس اسٹیشنوں کے قیام سے عورتوں کو با اختیار بنایا جاسکے گا۔

 ناگا لینڈ کے گورنر جناب پی بی اچاریہ نے ناگالینڈ کے کوہ ہیما میں کیساما گاؤں میں ہارن بل فیسٹول کے آٹھویں دن پر مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا خیرمقدم کیا۔

ناگالینڈ کے وزیراعلی جناب ٹی آر زیلیانگ نے بھی  ا س موقع پر خیرمقدمی تقریر کی۔اس موقع پر ناگالینڈ کے مختلف فن کاروں نے ثقافتی رقص ، کلاسیکل گانے اور کھیلوں کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں دوپہر کو مرکزی وزیر داخلہ نے تھاپا انڈور اسپورٹس کمپلیکس اور دیما پور میں آسام رائفلس کیمپس  سوکھوی میں ایک سینک سمیلن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آسام رائفلس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل شوقین چوہان بھی موجود تھے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکوریٹی عملے کی قربانیوں کو  دولت سے نہیں تولا جاسکتا اور عورتوں کی بیش  بہا خدمات اور تعاون کو نظر انداز نہیں کیا  جاناچاہئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More