Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ نے سکم کے وزیر اعلی کو مرکزی حکومت کی امداد کی یقین دہانی کرائی

केंद्रीय गृह मंत्री ने सिक्किम के मुख्यमंत्री को केंद्र सरकार की ओर से हरसंभव सहायता का आश्वासन दिया
Urdu News

نئی دہلی۔جولائی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے سکّم اور مغربی بنگال سے متصل علاقوں میں سیکوریٹی کی صورتحال سے متعلق سکّم کے وزیر اعلی جناب پون کمار چاملنگ سے بات چیت کی ۔

ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے جناب پون کمار چاملنگ نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ قومی شاہراہ بند ہونے کے باعث سکّم کو سپلائی بالخصوص ضروری اشیاء مثلا ادویات ، بچوں کے دودھ کا پاؤڈر ، سبزی اور پٹرول /ڈیزل کی سپلائی کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔

وزیر داخلہ نے انہیں یقین دلایا کہ مرکز قومی شاہراہ -10 کے تحفظ اور سیکوریٹی یقینی بنائے گا اور ریاست کے لوگوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش اور سکّم کے لیے سپلائی کو یقینی بنائے گا ۔

جناب راجناتھ سنگھ نے سکریٹری برائے داخلہ جناب راجیو مہرشی سے مغربی بنگال انتظامیہ کے ساتھ تال میل قائم کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ تحفظ اور سلامتی اور قومی شاہراہ -10 پر نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ مغربی بنگال کی حکومت سے یہ درخواست کی جارہی ہے کہ سکّم کو جانے والی سڑک کھلا رکھنے کو یقینی بنایا جائے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More