16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصہ کے طور پر منعقد کی گئی کلائمب-اے-تھان کا استقبال کیا

Urdu News

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 17 اگست 2021 کو نئی دہلی میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کو منانے کے لئے ہمالییئن ماونٹنریننگ انسٹی ٹیوٹ (ایچ ایم آئی) ، دارجلنگ  کے ذریعہ منعقد کی گئی  ایک کلائمب -اے- تھان کا استقبال کیا ۔ یہ کلائمب- اے تھان  20 سے 25 اپریل 2021، کو  سکم ہمالیات کی چار  چھوٹی چوٹیوں پر منعقد کی گئی۔یہ کلائمب -اے- تھان گروپ کیپٹن جے کشن کی قیادت میں125 کوہ پیما کی ٹیم کے ذریعہ ماونٹ رے ناک ، ماونٹ فرے، ماونٹ بی سی رائے اور ماونٹ پالنگ پر منعقد کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U16U.jpg

7500 مربع فٹ اور 75 کلوگرام وزنی قومی پرچم سطح سمندر سے 16500 فٹ کی بلندی پر ماونٹ ریناک کی چوٹی پر لہرایا گیا ۔جس چوٹی پر قومی پرچم لہرایا گیا اس کا نام  سکم کے پہلے مجاہد آزادی ، ترلوچن پوکھریل  جنہیں پیار سے گاندھی پوکھریل کے نام سے جان جاتا ہے، کے نام پر رکھا گیا۔اس مہم کو ایشیا بک آف ریکارڈ اور انڈیا بک آف ریکارڈ میں کسی پہاڑ کی چوٹی پر لہرائے گئے سب سے بڑے بھارتی پرچم کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ ٹیم نے ایچ ایم آئی، دارجلنگ  میں  مسلسل 75 گھنٹے کا سوریہ نمسکار 2.51 لاکھ بار کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023ZZC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D0RS.jpg

جناب راج ناتھ سنگھ نے انوکھی پہل کے لئے ایچ ایم آئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  اس طرح کے پروگرام نوجوانوں میں مہم جوئی کے توسط سے حب الوطنی کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کی اور ٹیم کے لئے شرکت کے سرٹیفکیٹ جاری کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y1XL.jpg

گروپ کیپٹن جے کشن  نے وزیردفاع کو بھارتی پرچم کی ایک نقل پیش کی۔دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور وزارت دفاع کے  دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DJB4.jpg

قومی پرچم کی  ملک کے مختلف مقامات پر نمائش کا منصوبہ ہے۔ جن میں 31 اکتوبر 2021 کو گجرات میں اسٹیچو آف یونیٹی ، 16 دسمبر 2021 کو سورنم وجے دیوس کے موقع پر نئی دہلی میں نیشنل وار میموریئل / ساوتھ بلاک ،15 اگست 2022 کو سری نگر کے لال چوک ، 23 مارچ 2022 کو انڈومان ونیکوبار جزائر  اور کنیا کماری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم کا  جنوری 2022 میں قطب جنوبی کی سب سے اونچی چوٹی پر بھارتی پرچم کی نمائش کا منصوبہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More