نئی دہلی: ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اگلے پانچ برسوں کے لئے دفاعی مہارت کے لئے اختراعات (آئی ڈی ای ایکس) – دفاعی اختراعی ادارہ (ڈی آئی او) کے لئے 498.8 کروڑ روپئے کے بجٹ تعاون کی منظوری دی ہے۔ اس بجٹ تعاون سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کو بڑی تقویت حاصل ہوگی، کیونکہ آئی ڈی ایک ایکس – ڈی ای او کا بنیادی مقصد ملک کے دفاع اور ایرو اسپیس کے سیکٹر میں خود کفیل ہونا اور اندرون ملک پیداوار کرنا ہے۔
محکمہ برائے دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی) کے ذریعے آئی – ڈی ای ایکس کی تشکیل اور ڈی آئی او کے قیام کا مقصد ایم ایس ایم ای اسٹارٹ اپس انفرادی اختراع کاروں ، تحقیق وترقی کے اداروں اور تعلیمی برادری سمیت صنعتوں کو شامل کرکے دفاع اور ایرواسپیس میں اختراع اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو بڑھاوا دینے کیلئے ایک ایکو سسٹم بنانا اور انہیں تحقیق وترقی کرنے کیلئے گرانٹس / مالی امداد اور دیگر تعاون فراہم کرنا ہے جس کے بھارتی دفاع اور ایرواسپیس ضرورتوں کیلئے مستقبل میں اپنا لیے جانے کا بہتر امکان ہے۔
اگلے پانچ برسوں کیلئے 498.8 کروڑ روپئے کے بجٹ تعاون والی اس اسکیم کا مقصد ڈی آئی او فریم ورک کے تحت لگ بھگ 300 اسٹارٹ اپس / ایم ایس ایم ای / انفرادی اختراع کاروں اور 20 ساجھیدار انکیوبیٹر کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ یہ دفاعی ضرورتوں کے بارے میں بھارتی اختراعی ایکوسسٹم میں بیداری بڑھانے اور اس کے برعکس بھارتی دفاعی اسٹیبلشمنٹ میں ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے اختراعی حل فراہم کرنے کی ان کی صلاحیت کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں تعاون کریگا۔
ڈی آئی او ٹیم کے ساتھ اختراع کاروں کیلئے چینل بنانے میں اہل ہوگا تاکہ بھارتی دفاعی پیداوار صنعت کے ساتھ جڑ سکیں اور ان کے ساتھ بات چیت کی جاسکے۔ گروپ کے ذریعے طویل وقت میں محسوس کیا جانے والا اثر ایک کلچر کا قیام ہے، جہاں بھارتی فوج کے ذریعے اختراع کاروں کی کوششوں کی فہرست تیار کرنا عام طور پر اور اکثر ہوتا ہو۔
اس اسکیم کا مقصد بھارتی دفاعی اور ایرواسپیس سیکٹر کے لئے نئی ، مقامی اور تجرباتی ٹیکنالوجیوں کی تیزی سے ترقی کو آسان بنانا ہے تاکہ کم وقت میں ان کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ دفاع اور ایرواسپیس کیلئے مشترکہ طور سے تعمیر کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اختراعی اسٹارٹ اپس کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی ثقافت کو فروغ دینا ، دفاع اور ایرواسپیس سیکٹر کے اندر ٹیکنالوجی کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ اختراع کے کلچر کو مستحکم کرنا اور اسٹارٹ اپس کے درمیان اختراع کو بڑھاوا دیکر انہیں اس ایکوسسٹم کا حصہ بننے کیلئے تحریک دینا ہے۔
ڈی ڈی پی پارٹنر انکیوبیٹر (پی آئی) کے طور پر آئی- ڈی ای ایکس نیٹ ورک کاقیام اور بندوبست کیلئے ڈی آئی او کو رقم جاری کریگا۔ یہ دفاع اور ایرواسپیس ضرورتوں کے بارے میں سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کے پارٹنر انکیوبیٹر سمیت پارٹنر انکیوبیٹر کے ذریعے ایم ایس ایم ای کے اختراع کاروں / اسٹارٹ اپس / ٹیکنالوجی مراکز کے ساتھ بات چیت کریگا۔ یہ ممکن ٹیکنالوجیوں اور اداروں کو شارٹ لسٹ کرنے اور دفاع اور ایرواسپیس سیٹ اپ پر ان کی افادیت اور اثر کے سلسلے میں اختراع کاروں / اسٹارٹ اپس کے ذریعے تیار کردہ ٹیکنالوجیوں اور پروڈکٹس کا تجزیہ کرنے کیلئے مختلف چیلنجز / ہیکاتھون کا انعقاد کریگا۔
دیگر سرگرمیوں پائلٹوں کو اہل اور مالی امداد دینے کے مقصد سے مقررہ اختراعی فنڈز کا استعمال کرکے پائلٹوں کو اہل بنانا اور ان کو مالی امداد فراہم کرنا ، اہم جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے بارے میں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کرنا اور مناسب تعاون کے ساتھ دفاعی اسٹیبلشمنٹ میں ان کو اپنائے جانے کی حوصلہ افزائی کرنا، کامیابی کے ساتھ چلائی جارہی ٹیکنالوجیوں کیلئے مینوفیکچرنگ سہولتوں میں اسکیل اپ، اندرون ملک تیار کرنا اور مربوط کرنے کو آسان بنانا اور پورے ملک میں آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا انعقاد کرنا شامل ہے۔