20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ائر فورس کمانڈروں کی کانفرنس کے دوران کمانڈروں نے تبادلہ خیا ل کیا

Raksha Mantri Smt Nirmala Sitharaman interacts with IAF Commanders during Air Force Commanders' Conference
Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج صبح ائر ہیڈ کواٹر (وایو بھون) میں ہندوستانی فضایہ (آئی اے ایف) کےکمانڈروں کی سال میں دو مرتبہ ہونے والی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ ہندوستانی فضایہ کے سربراہ ائر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن اور دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے دونوں وزرا کا آئی اے ایف کمانڈروں سے تعارف کرایا۔

فضایہ کے سربراہ نے ہندوستانی فضایہ کی موجودہ حیثیت کے بارے میں وزیر دفاع کو آگاہ کیا اور ان کوششوں کے بارے میں بھی جانکاری دی جو حالیہ ماضی میں کی گئی ہیں۔ اپنی تقریر کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ فوج کے سربراہوں کو اختیارات دیے گئے ہں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے حصول کے لئے ان کا پوری طرح استعمال کر سکیں۔وزیر موصوفہ نے کہا کہ ائر فورس کو آرڈیسنس فیکٹری بورڈ اور ڈی آر ڈی او کے ہمراہ میک ان انڈیا پروگرام کے تحت دفاعی ساز و سامان ملک میں ہی تیار کرنے کے بارے میں جائزہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مختص رقم کو ایک رکاوٹ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے اور جو قطعی طور پر ضروری ہے اس کو حاصل کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تمام کمیوں کو دور کرنے کی پابند ہے جو گذشتہ ایک دہائی میں فیصلہ کر نے میں وقت کی کمی کی وجہ سے پیدا ہو گئی ہیں۔

فضایہ کے سربراہ ائر چیف مارشل جناب بی ایس دھنوا نے اس موقع پر کمانڈروں پر اس بات کے لئے زو ر دیا کہ وہ ہندوستانی فضایہ کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے تربیت اور کوشش کو جاری رکھیں انہوں نے سخت ترین حالات میں پہلے جوابدہ کے طور پر ہندوستانی فضایہ کے رول کا ذکر کیا اور کہا کہ صلاحیت کو بڑھانے کے جاری عمل کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت میک ان انڈیا کے پہل پر حکومت کے اعتماد کو برقرار رکھا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ کمانڈروں کی کانفرنس 12اکتوبر تک جاری رہے تین دن تک چلنے والی کمانڈروں کی کانفرنس میں مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں غور خوض کیا جائے گا ۔ اس میں ہندوستانی فضایہ کی مستقبل کے لاحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا جن میں کارروائیاں، رکھ رکھاو کے معاملات اور مختلف انتظامی اقدامات شامل ہیں۔ جو پہلےعوام کے انڈین ائر فورس کے اہم اصول پر توجہ دیتے ہوئے انڈین ائر فورس کے کام کے ماحول کو بڑھانے کے لئے کیا جائے گا۔کانفرنس کے دوران حکومت ہند کے ڈجیٹل انڈیا پہل کے تحت ائر فورس سیلولر نیٹ ورک کے دو موبائل ایپ میڈ واچ اور ایف چیٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More