17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر مملکت برائے دفاع نے یوم جمہوریہ این سی سی کیمپ2017کا دورہ کیا

وزیر مملکت برائے دفاع نے یوم جمہوریہ این سی سی کیمپ2017کا دورہ کیا
Urdu News

نئی دہلی،19؍جنوری،وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ملک کے نوجوانوں میں سیکولرزم، قومی یکجہتی، بے لوث خدمت اور حب الوطنی کی اقدار جیسی اعلیٰ اقدار پیدا کرنے اور مشتہر کرنے میں اہم رول ادا کرنے کیلئے ستائش کی ہے۔ انہوں نے کیڈٹوں کی تنظیم میں ہم آہنگی، ڈسپلن، کثرت میں وحدت اور متحد ہندوستان کیلئے سیکولرزم کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے بھی اس تنظیم کی تعریف کی ہے۔

وزیر موصوف نے آج دہلی چھاؤنی کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں یوم جمہوریہ این سی سی کیمپ2017 کے موقع پر اپنے خطاب میں ملک کی تعمیر میں ایک اعلیٰ منفرد تنظیم اور مستقبل کے رہنماؤں کو تیار کرنے کیلئے این سی سی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی این سی سی) کے ذریعہ کالجوں اور اسکولی نصاب میں این سی سی کو ایک انتخابی مضمون کے طور پر شامل کرنے کے حالیہ اہم قدم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحیح سمت میں اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔ وزیر موصوف نے کوہ پیمائی مہم میں این سی سی خاتون کیڈٹوں کی کامیاب مہموں کی بھی ستائش کی۔ اس سے قبل وزیر موصوف کے کیمپ پہنچنے پر ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل ونود وششٹ اور دیگر سینئر حکام نے استقبال کیا۔ انہیں تینوں افواج بری، بحری اور فضائی کی جانب سے گارڈ آف آرنر اور بینڈ پیش کیا گیا۔

Related posts

15 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More