18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر ٹیکسٹائل نے فیبرک آف یونیٹی کی رونمائی کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر ٹیکسٹائل محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج ہریانہ کے گرو گرام  میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کے موقع پر  فیبرک آف یونیٹی  کی رونمائی کی۔ وزیر موصوفہ نے اس موقع پر یونیٹی مارچ کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے اس موقع پر اپرل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (اے ای پی سی) کے افسران  اور عملے کو  نیز   اپرل ٹریننگ اینڈ ڈیزائن سینٹر ( اے ٹی ڈی سی)  کے  طلباء کو  اتحاد  کا حلف دلایا۔

محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے  زور دے کر کہا کہ اے  ای پی سی کو  اپنے  دفتر میں اتحاد کے تانے بانے کو  پھیلانا چاہئے جو کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو حقیقی معنوں میں خراج عقیدت ہوگا۔ وزیر موصوفہ نے اے ای پی سی  سے  اُس وقت کے راجے رجواڑوں کی پوری تاریخ اور اُن کے کپڑے کے ڈیزائن کو  ایک ساتھ رکھیں جنہیں سردار پٹیل کے ذریعے انڈین یونین میں شامل کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر موصوفہ نے  اپنی تقریر میں کپڑے اور ملبوسات  کی شعبے کی ترقی کے لئے  حکومت ہند کے ذریعے شروع کئے گئے 6 ہزار کروڑ روپے کے پیکج کا ذکر کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند کارکنان کو  اس منظم شعبے میں لایا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More