نئی دہلی ،یکم جنوری :دفاعی شعبے میں ، ملکی تحقیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ، وزیراعظم ، جناب نریندرمودی ، 2جنوری ، 2020بروزجمعرات ڈی آرڈی اوکی پانچ نوجوان سائنسداں لیبارٹریاں قوم کے نام وقف کریں گے ۔
اس تقریب کا انقعاد ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایسٹبلشمنٹ ، ڈی آرڈی او، بنگلورو میں کیاجائے گا۔ وزیراعظم یہاں سائنسدانوں کی لگن کو مارک کرنے کے لئے ایک تختی کی رونمائی کریں گے اورسائنسدانوں سے خطاب کریں گے ۔
اس موقع پرڈی آرڈی او ، وزیراعظم کے لئے اپنے کچھ اختراعی پروڈکٹس کی نمائش کریں گے ۔
وزیراعلیٰ جناب بی ایس یدی یورپا اور ڈی آرڈی اوکے چیئرمین ڈاکٹرجی ستیش ریڈی اس موقع پرموجود رہیں گے ۔