16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی نے موتیہاری میں ستیہ گرہیوں کے قومی کنونشن سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج موتیہاری میں ستیہ گرہیوں کے قومی کنونشن سے خطاب کیا۔ اس کنونشن کا اہتمام چمپارن میں مہاتما گاندھی کے زیر قیادت ستیہ گرہ کی صد سالہ تقریبات کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔

ا س موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم  نےبہت سے اہم ترقیادتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے شعبے میں انہوں نے موتی جھیل پروجیکٹ، بیتیا نگر پریشد ،واٹر سپلائی اسکیم اور چار گنگا پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد کے موقع پر ایک تختی  کی نقاب کشائی کی۔ ان چاروں پروجیکٹوں کے نام ہیں، سید پور سیویج نیٹ ورک  پٹنہ، پہاڑی سیویج نیٹ ورک، زون چار پٹنہ، دی پہاڑی سیویج نیٹ ورک، زون 5 پٹنہ اور دی پہاڑی ایس ٹی پی پروجیکٹ۔

ریلوے کے سکیٹر میں وزیراعظم نے مظفر پور  سگولی اور سگولی۔ والمیکی نگر کے درمیان ریلوے لائنوں کو ڈبل کرنے کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے مادھے پور الیکٹرونکس لوکو موٹیو فیکٹری کے پہلے مرحلے کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے پہلی 12 ہزار ایچ پی فریٹ الیکٹرک لوکو موٹیو اور چمپارن ہمسفر ایکسپریس کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

وزیراعظم نے اورنگ۔ آباد بہار۔ جھارکھنڈ سرحدی  سیکشن میں این ایچ۔2 کی ایک سڑک لین کا بھی سنگ بنیاد رکھا جو موتہیاری میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ کی ایک پٹرولیم آئل لیوب اور ایل پی جی ٹرمنل ہے۔ انہوں نے چمپارن ستیہ گرہیوں کو ایوارڈز بھی پیش کئے۔

اس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج موتیہاری میں ماحول نے عوامی تحریک کے اس جذبہ کو بیدار کردیا ہے جو ایک صدی پہلے چمپارن ستیہ گرہ کے وقت  شروع ہوا تھا۔

جناب مودی نے کہا کہ سووچھتا  کے لئے  اس ستیہ گرہ کے اس سفر میں بہار کے عوام نے رہنمائی کرکے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ ایک ہفتے میں بہار میں بیت الخلا کی تعمیر میں کی گئی زبردست پیش رفت کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس کے لئے ریاستی حکومت اور ریاست کے عوام کی کوششوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چاہے یہ سووچھ بھارت مشن ہو یا بدعنوانی کے خلاف جنگ یا شہری سہولتوں کا فروغ۔ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں پر 6600 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ پروجیکٹس اس خطے اور ریاست کی ترقی میں ایک طویل سفر طے کریں گے۔ انہوں نے موتی جھیل کی تجدید کاری کے پروجیکت کا بھی ذکر کیا جس کو انہوں نے موتیہاری کی تاریخ کا ایک حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 3 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے 11 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے تاکہ دریا گنگا میں استعمال شدہ  پانی کو داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں اجولا یوجنا کے ذریعہ تقریباً 50 لاکھ خواتین نے ایل پی جی کنکشن سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے آج شروع کئے گئے ایل پی جی اور پٹرولیم پروجیکٹوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو پروجیکٹس شروع کئے گئے ہیں وہ مشرقی ہندوستان کی ترقی کے ایک بڑے وژن کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے آج شروع کئے گئے ریل اور سڑک پرویکیٹوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے مادھے پورہ الیکٹرک لوکو موٹیو فیکٹری کو میک ان انڈیا کی ایک اہم مثال بتایا اور اس خطے میں اسے روزگار کا وسیلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 ہزار ایچ پی انجنوں سے سامان لانے لے جانے والی ٹرینوں کی رفتار کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ پہلا انجن آج سے شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لئے جس کی پہلی بار 2007 میں منظوری دی گئی تھی، تین سال پہلے  شروع ہوا تھا  اور پہلا مرحلہ پہلے ہی مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے تمام مشنوں کو پورا کرنے کے تئیں پرعزم ہے اور عوام کی مدد سے ان مشنوں کو پورا کرنا چاہتی ہے۔

صفائی ستھرائی میں حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے دائرہ  کو توسیع دی گی ہے۔ صفائی ستھرائی کا دائرہ جو 2014 فیصد تھا، آج بڑھ کر تقریباً 80 فیصد ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت الخلاف کی تعمیر سماجی عدم مساوات کو ختم کررہی ہے اور یہ سماجی،  اقتصادی  طور پر بااختیار بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ذریعہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے سووچھ بھارت ابھیان کی عوامی تحریک کو 21 ویں صدی میں دنیا میں ایک غیر معمولی اور نادر مثال قرار دیا۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ سووچھتا کے لئے عزم ایک صاف ستھرے اور خوشحال ہندوستان کا نیا باب کھولے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More