24.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی نے کمبھ میں کام کر نے والے صفائی کرمچاریوں کی عزت افزائی کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے 5 صفائی کرمچاریوں کے پیر دھوکر کمبھ میں میلے میں کام کرنے والے صفائی کرمچاریوں کی عزت افزائی کی اور ان کا احترام کیا۔ وزیراعظم نے ایک پرائیویٹ ملاقات میں کرمچاریوں کے پاؤں دھوئے اور انہیں صاف کیا۔ انہوں نے خاص تقریب میں شرکت سے پہلے ان کے ساتھ مختصر بات چیت کی۔

وزیراعظم کی طرف سے عزت افزائی ، سوچھ آبھار کا پروگرام کا ایک حصہ تھی، جہاں  کل پریاگ راج کے کمبھ میلے میں  وزیراعظم نے  10 ہزار  صفائی کرمچاریوں  ، سوچھ گرہیوں، پولیس اہلکاروں اور  ناوکوں (ملاحوں)  سے خطاب کیا۔ اس اجتماع کا اہتمام پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی  وزارت نے  حکومت اترپردیش  کے اشتراک سے کیا تھا۔

اس تقریب کا مقصد  تقریباً  18 ہزار  صفائی کرمچاریوں کے تعاون  کا احترام کرنا تھا جو  بیت الخلاء اور عام صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے میلے میں تعینات کئے گئے ہیں۔ بیت الخلاء کی حالت ، بیت الخلاء کے استعمال اور صفائی ستھرائی کی دیگر صورت حال کی نگرانی  اور  اس کے بارے میں رپورٹ  کرنے کے لئے  کمبھ میلے میں 1500  سوچھ گرہیوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ کمبھ میں صفائی ستھرائی کے معیار کے بارے میں بولتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  ایک لاکھ سے زیادہ عوامی بیت الخلاء اور 20 ہزار  کوڑے دانوں  کو میلے میں  نصب کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی  صفائی ستھرائی کی دیگر سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

وزیراعظم نے  اس بات پر ز ور دیا کہ صفائی کرمچاریوں اور  سوچھ گرہیوں کی کوششوں کی وجہ سے  بھارت میں صفائی ستھرائی  کے لئے  عالمی سطح پر ستائش کی جارہی ہے اور کمبھ میلہ  بھارت میں  کثرت میں نہ صرف وحدت کے کلچر کو  ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ  مستقبل کے تمام میلوں اور تہواروں میں سوچھتا کا  مضبوط پیغام بھی دیتا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کمبھ 2019  کو  ’’ڈیجیٹل کمبھ‘‘  کے طور پر نافذ کیا جارہا ہے، جو  مستقبل میں ہونے والی عوامی تقریبات کے لئے ایک مثال ہوگا۔

صفائی کرمچاریوں اور سوچھ گرہیوں کے ذریعے شاندار کام کرنے پر عزت افزائی کے لئے وزیراعظم نے  ’’سوچھ سیوا سمان‘‘  کے ایک فوائد کے پیکج  کا اعلان کیا،  جس میں اس سال کمبھ میں کام کرنے والے  تمام اہل صفائی کرمچاریوں کی صحت ، تعلیم  اور  تمام اہل  صفائی کرمچاریوں کی اقتصادی سکیورٹی  پر توجہ مرکوز کی۔ اس پیکج کو  سوچھ کمبھ کوش  نامی 51 کروڑ روپے کے فنڈ کے استعمال کا آغاز کیا گیا ۔ یہ  کوش  کمبھ میلہ پرادھی کرن کے تحت مرکزی سرکاری  سیکٹر کے یونٹوں کی طرف سے سی ایس آر سپورٹ کے استعمال کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پیکج کو نافذ کرنے کے لئے  رجسٹریشن کیمپ  قائم کئے گئے ہیں اور یہ اعلان کیا گیا ہے کہ تمام اہل  کرمچاریوں کے رجسٹر یشن کو استعمال کیا گیا ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ تمام اہل کرمچاریوں کا رجسٹریشن 15 مارچ 2019 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیراعظم نے  ریاستی اور مرکزی پولیس فورس ، دونوں کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ  کمبھ میں کام کرنے والے ناوکوں (ملاحوں)  کے ذریعے  کمبھ میلے کو محفوظ  اور  سبھی عقیدت مندوں کے لئے  محفوظ بنانے  میں ان کے تعاون کی ستائش کی اور  انہوں نے  6 صفائی کرمچاریوں ، 6 پولیس اہلکاروں ، دو  سوچھ گرہیوں اور دو  ناوکوں کو  اس سال کمبھ میں ان کے  اہم تعاون کے لئے ایوارڈ عطا کئے۔

 جس وقت وزیراعظم 10 ہزار سے زیادہ کمبھ ورکروں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے،  اس  موقع پر  وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی مرکزی وزیر اومابھارتی اور دیگر اہم شخصیات  ڈائس پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More